کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام بھی آخری مراحل میں داخل ہوگیا، جبکہ اسٹیڈیم کے اندر رینجرز اور باہر فوج تعینات کی جائے گی۔

میچز کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف ساڑھے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جن میں اسپیشل کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

اسٹیڈیم سے دور 3 مقامات پر پارکنگ بنائی جائے گی اور بذریعہ شٹل سروس شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

میچز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم سے ملحقہ سڑکوں کو بھی عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے 5 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ 18 مارچ کو فائنل بھی نیشنل اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں