کائنات میں 3 لاکھ نئی کہکشائیں دریافت

20 فروری 2019
اس نقشے کو لوفار کی مدد سے تیار کیا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اس نقشے کو لوفار کی مدد سے تیار کیا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

رات کے وقت میں لیے گئے کائنات کے ایک نئے نقشے میں پہلے سے زیادہ کہکشاؤں کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پیرس کے ایک ریسرچ ادارے کی جانب سے جاری کردہ اس نئے نقشے میں 3 لاکھ کہکشاؤں کا نظارہ دیکھا گیا، جس سے اس بات کا اندازہ ہورہا ہے کہ کائنات امید سے کچھ زیادہ ہی بڑی ہے۔

اس نقشے کو ایسی دوربین کی مدد سے حاصل کیا جو چھوٹے سے چھوٹے زراعات کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس سروے پر کام کرنے والی بین الاقوامی ٹیم کے مطابق اس دریافت کے ساتھ کائنات کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا جاسکتا ہے جبکہ بلیک ہول کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ریسرچ ادارے سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات سیرل ٹیز کا کہنا تھا کہ ’یہ کائنات کی نئی کھڑکی ہے، جب ہم نے نقشے کی پہلی تصویر دیکھی تو ہمیں اندازہ ہوا کہ یہ سب ہم نے اس سے قبل کسی نقشے میں نہیں دیکھا‘۔

اس تحقیق میں دنیا بھر کے 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 ماہرین فلکیات نے مل کر کام کیا، جنہوں نے ریڈیو ایسٹرانومی کی مدد سے کائنات میں ان 3 لاکھ کہکشاؤں کو دیکھا، جو اس سے قبل کبھی نظر نہیں آئیں۔

اس دریافت کے ساتھ ہی ماہرین فلکیات خلا کی سب سے زیادہ غیر معمولی چیز بلیک ہولز کے بارے میں معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

سائنس کی دنیا میں بلیک ہول کو کبھی تو دوسری کائنات میں جانے کا راستہ کہا جاتا ہے اور کبھی موت کا گڑھا۔

اس نقشے کو ریڈیو ٹیلسکوپ نیٹ ورک لوفار (Low-Frequency Array) کی مدد سے تیار کیا گیا۔

یہ خبر 20 فروری 2019 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Aqsa Qamar Feb 21, 2019 03:09pm
Allah Ki Qudrat Hy Wohi Janta Hy.