’مغل موگلی‘ میں رض احمد کی اصل زندگی کی کہانی

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2020
اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

برطانوی اداکار رضوان احمد عرف رض احمد جلد ریلیز ہونے والی فلم ’مغل موگلی‘ میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق اداکار اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی پروڈکشن بھی کررہے ہیں، جبکہ اس کی کہانی انہوں نے ہدایت کار بصام طارق کے ساتھ تحریر کی ہے۔

اس فلم کی کہانی پاکستانی نژاد برطانوی ریپر پر مبنی ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ رضوان احمد خود بھی ایک پاکستانی نژاد بربانوی ریپر ہیں اور وہ اس فلم میں اپنا ہی کردار نبھائیں گے۔

فلم میں اس ریپر کے کیریئر کو دکھایا جائے گا، جو دنیا بھر میں پرفارم کرنے کے لیے تیار تو ہوتا ہے لیکن اس سے قبل ہی اسے ایک بیماری کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ رض احمد کو ’دی نائٹ آج‘ نامی امریکی سیریز میں اپنی پرفارمنس کے لیے ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

جبکہ ہدایت کار بصام طارق اپنی فلم ’گوسٹ آف شگرلینڈ‘ کے لیے بھی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

اور اب یہ دونوں مل کر نئی فلم سیریز ’مغل موگلی‘ پر کام کرنے جارہے ہیں اور مداحوں کو امید ہے کہ یہ سیریز بھی کامیاب ثابت ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں