اسٹیٹ بینک کا کم مالیت گھروں کیلئے اسلامک فنانسنگ کا اعلان

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2019
اس اسکیم میں تمام بینک اورڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشنز شامل ہوں گی — فائل فوٹو/رائٹرز
اس اسکیم میں تمام بینک اورڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشنز شامل ہوں گی — فائل فوٹو/رائٹرز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں اور ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) کو سرکلر جاری کرتے ہوئے کم مالیت کے گھروں کے لیے اسلامک فنانسنگ کا اعلان کردیا۔

سرکلر میں بتایا گیا کہ ’اسٹیٹ بینک اسلامک بینکنگ انسٹیٹیوشنز (آئی بی آئیز) اور اسلامک ڈی ایف آئیز مداربہ پر منحصر خصوصی حصوں کے لیے کم مالیت کے گھروں کے لیے اسلامک فنانسنگ کی سہولت متعارف کرا رہی ہے۔

سرکلر کے مطابق تمام بینک اور ڈی ایف آئیز اسلامک فنانسنگ اسکیم میں شراکت دار ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ’کم خرچ پر گھروں کی تعمیر کیلئے ورلڈ بینک سے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول‘

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اسلامک فنانسنگ کا ہدف 2.7 ارب روپے طے کیا گیا ہے جبکہ بیوہ، شہیدوں کے بچے، معذور افراد، خواجہ سرا اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس کے علاوہ فنانسنگ کے وقت کو ساڑھے 12 سال رکھا گیا ہے۔

عام طور پر بینک گھروں کے لیے قرضوں کو بڑھانے سے گریز کرتے ہیں اور اس کی اہم وجہ طویل مدت کے لیے فنڈز کو استعمال کرنے کی صلاحیت نہ ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سماجی بہبود، تعلیم اور صحت پر کم خرچ کرنے والے ممالک میں شامل

بینکوں میں زیادہ تر ڈپازٹ 2 سال سے زائد عرصے کے لیے نہیں ہوتے جبکہ ڈپازٹ کا بہت چھوٹا حصہ طویل عرصے کے لیے ہوتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ’اس سہولت میں اسٹیٹ بینک کی مداربہ سرمایہ کاری، اہل صارفین کے لیے 100 فیصد دستیاب ہوگی، اسٹیٹ بینک مداربہ سرمایہ کاری پی آئی ایف آئی کے جنرل پول میں کرے گی‘۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پی آئی ایف آئی کی جانب سے اس سہولت کے تحت درخواستیں جمع کرائی جائیں گی جن کا اسٹیٹ بینک خود جائزہ لے گا۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 13 مارچ 2019 کو شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Malik Mar 13, 2019 12:43pm
Zabardast, Great initiative, Will help improve life of deprived section of society, A ray of hope