9 سالہ پاکستانی بچے نے بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2019

ای میل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ رضوان اللہ نے 30 سیکنڈ میں 46 بار ہیلی کاپٹر اسپن کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

کم عمر مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی ابھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا۔

اس سے قبل یہ اعزاز 30 سیکنڈ میں 30 بار ہیلی کاپٹر اسپن کرنے والے بھارتی کھلاری کے پاس تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم مارشل آرٹس اکیڈمی میں تربیت لینے والے رضوان کے ٹرینر محمد عرفان محسود بھی 17 ریکارڈ بنا چکے ہیں۔