یوم پاکستان: عاطف اسلم کی آواز میں پاک فضائیہ کا خصوصی گیت

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2019
پاک فضائیہ کے نئے ترانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا — فائل فوٹو/شیراز اسلم
پاک فضائیہ کے نئے ترانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا — فائل فوٹو/شیراز اسلم

پاک فضائیہ نے 'یوم پاکستان' کے پرمسرت موقع پر اپنا نیا ترانہ 'شاہینِ پاکستان' جاری کر دیا۔

پاک فضائیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا افیئرز کی جانب سے جاری کیے گئے اس گیت کو پاکستان کے مایہ ناز گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے، جبکہ اس کے بول احسان عباس نے تخلیق کیے ہیں۔

یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان بہادر سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ عقیدت ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں بہادری کی نئی داستان رقم کی۔

پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار شاعر پہلے بھی پاک فضائیہ کے لیے ایک مشہور ترانہ لکھ چکے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hanif Mar 23, 2019 12:23pm
It must be good in someone else voice.