بھارت میں انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو ہوا—اسکرین شاٹ
بھارت میں انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو ہوا—اسکرین شاٹ

گوگل نے ووٹرز کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک بھارت میں ہونے والے 17 ویں لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے انتخابات کے موقع پر خاص ’ڈوڈل‘ جاری کردیا۔

گوگل بھارت سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک میں خاص دنوں اور اہم مواقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا ہے۔

گوگل گزشتہ کئی سال سے دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا آر ہا ہے۔

گوگل نے حال ہی میں تھائی لینڈ میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر بھی ایسا ہی ڈوڈل جاری کیا تھا۔

تھائی لینڈ کے انتخابات پر جاری کیا گیا ڈوڈل—اسکرین شاٹ
تھائی لینڈ کے انتخابات پر جاری کیا گیا ڈوڈل—اسکرین شاٹ

گوگل نے اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے دوران بھی خصوصی ڈوڈل جاری کیا تھا۔

جب کہ گوگل پاکستان میں بھی مختلف مواقع پر ڈوڈل جاری کرتا رہتا ہے، تاہم گزشتہ برس جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل جاری نہیں کیا تھا۔

پاکستان میں 2018 تک 8 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹر تھے اور گزشتہ برس ماضی کے مقابلے ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ بھی زیادہ رہا تھا۔ تاہم اس کے باوجود گوگل نے ڈوڈل جاری نہیں کیا تھا۔

اسرائیل کے انتخابات پر جاری کیا گیا ڈوڈل—اسکرین شاٹ
اسرائیل کے انتخابات پر جاری کیا گیا ڈوڈل—اسکرین شاٹ

گوگل انڈیا نے 11 اپریل کو بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کیا۔

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات آئندہ 6 ہفتوں تک جاری رہیں گے اور وہاں ووٹنگ کا عمل 7 مرحلوں میں ہوگا، جس میں سے پہلا مرحلہ آج مکمل ہو رہا ہے۔

پہلے مرحلے میں بھارت کی 20 ریاستوں اور وفاقی انتظامی علاقوں کی 91 نشستوں میں ووٹنگ ہوگی اور پہلے مرحلے میں 14 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں 91 امیدواروں کا چناؤ ہوگا—فوٹو: اے ایف پی
بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں 91 امیدواروں کا چناؤ ہوگا—فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (0) بند ہیں