پاکستان کی ایک اور ڈراؤنی فلم ’کتاکشا‘

24 اپريل 2019
فلم رواں سال جون میں ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال جون میں ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی فلم ساز ابو علیحہ کی دوسری فلم ’کتاکشا‘ ڈراؤنی کہانی پر مبنی ہے جس کا آفیشل ٹیزر سامنے آگیا۔

رواں سال اس فلم کا پہلا لک سامنے لانے کے لیے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ چند نوجوان ایک گاڑی میں بیٹھ رہے ہیں جہاں سے ان کے سفر کا آغاز ہوگا۔

جبکہ اب اس نئے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ یہ نوجوان ایک سفر پر نکلتے ہیں، جس کے بعد یہ کسی انجان جگہ پہنچ جاتے ہیں اور وہاں ان کے ساتھ عجیب واقعات ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

فلم کے اس نئے ٹیزر سے بھی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ جس جگہ یہ نوجوان پہنچتے ہیں وہ جگہ ان کے لیے صحیح نہیں۔

مزید پڑھیں: تجسس سے بھرپور نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی کہانی ’کتاکشا‘

یاد رہے کہ یہ ابو علیحہ کی دوسری فلم ہے، اس سے قبل وہ ’عارفہ‘ نامی فلم بنا چکے ہیں جو کراچی کی لڑکی کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔

فلم کا پوسٹر —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم کا پوسٹر —فوٹو/ اسکرین شاٹ

فلم ’کتاکشا‘ میں سلیم میراج، کرن تابیر، نمرا شاہد، قاسم خان اور نبیل گبول کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، البتہ خبریں ہیں کہ اس کا ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا جس کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ بھی سامنے آجائے گی۔

خیال رہے کہ ہدایت کار کا اس سے قبل اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس فلم بنانے میں پہلی فلم ’عارفہ‘ بنانے سے بھی زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Noor Fatima Apr 24, 2019 09:03pm
Impressive ha teaser no doubt
Mobeen Apr 24, 2019 10:04pm
Teaser ki length ziada ha pr Acha ha