نشوا کیس: 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2019
رسنگ انچارج عاطف جاوید، ایڈمنسٹریشن آفیسر احمد شہزاد اور سیکیورٹی انچارج ولید پولیس کسٹڈی میں ہیں — فائل فوٹو/اے ایف پی
رسنگ انچارج عاطف جاوید، ایڈمنسٹریشن آفیسر احمد شہزاد اور سیکیورٹی انچارج ولید پولیس کسٹڈی میں ہیں — فائل فوٹو/اے ایف پی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قائم دارالصحت ہسپتال میں غلط انجیکشن لگانے سے نومولود بچی نشوا کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے 3 ملزمان کی جوڈیشل مجسٹریٹ (شرقی) نے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔

گرفتار ملزمان میں نرسنگ انچارج عاطف جاوید، ایڈمنسٹریشن آفیسر احمد شہزاد اور سیکیورٹی انچارج ولید شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: غلط انجیکشن سے نشوا کے انتقال پر دارالصحت ہسپتال سیل

خیال رہے کہ دارالصحت ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت سے 9 ماہ کی بچی انتقال کردگئی تھی۔

اس کیس میں اب تک 4 ملزمان، جن میں لیڈی ڈاکٹر ثوبیہ بھی شامل ہیں، کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مریضہ سے مبینہ زیادتی، قتل کا نوٹس لے لیا

نومولود بچی نشوا ہسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے رواں ماہ کے آغاز میں معذور ہوگئی تھی۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق دارالصحت ہسپتال میں 9 ماہ کی بچی کو پوٹیشیئم کلورائیڈ کے انجیکشن کا اوور ڈوز دیا گیا اور اسے ڈرپ کے بجائے انجیکشن سے دیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں