• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

’ایوینجرز نے میری ٹائیٹینک ڈبو دی‘

شائع May 10, 2019
فلم دنیا بھر میں شاندار بزنس کررہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم دنیا بھر میں شاندار بزنس کررہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

مارول اسٹوڈیوز کی فلم ’ایوینجرز: دی اینڈ گیم‘ نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ کی سب سے کامیاب فلم ’ٹائیٹینک‘ کو بھی پیچھے چھوڑ کر صرف مداحوں کو نہیں بلکہ ٹائیٹینک کے ہدایت کار جیمز کیمرون کو بھی حیران کردیا۔

فلم ساز جیمز کیمرون کی فلم ٹائیٹینک کا ورلڈ وائڈ بزنس توڑنے کے ساتھ ساتھ ایوینجرز نے اس فلم کو سب سے کامیاب فلموں کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر پہنچادیا جبکہ خود دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں: ایوینجرز اینڈ گیم تیز ترین 2 ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب

اس کے باوجود بھی جیمز کیمرون نے ایوینجرز کی ٹیم کو ہدایت کار کو ان کی فلم کا ریکارڈ توڑنے پر نہایت منفرد انداز میں مبارکباد دی۔

اپنی ایک ٹویٹ میں جیمز کیمرون نے لکھا کہ ’مارول کی پوری ٹیم اور کیون فیج (ہدایت کار) نے دنیا کو دکھادیا کہ فلم انڈسٹری پہلے سے کتنی بڑی ہوچکی ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایک برف کی چٹان نے ٹائیٹینک کو ڈبویا، لیکن میری ٹائیٹینک کو صرف ایوینجرز ڈبو سکے‘۔

یہ بھی پڑھیں: صرف 5 دن میں ایک کھرب روپے سے زائد کمانے والی فلم

دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے کامیاب فلموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھی جیمز کیمرون کی فلم ’اواتار‘ موجود ہے جس نے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز کمانے کا ریکارڈ بنایا تھا جو لگ بھگ 10 برسوں سے ناقابل شکست ثابت ہورہا تھا۔

فلم ’ایوینجرز: دی اینڈ گیم‘ اب تک 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024