’سوشل میڈیا لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کو زیادہ متاثر کررہا ہے‘

اپ ڈیٹ 14 مئ 2019
12 ہزار ٹین ایج لڑکوں اور لڑکیوں پر کی جانے والی تحقیق میں کیا کچھ سامنے آیا؟— شٹر اسٹاک
12 ہزار ٹین ایج لڑکوں اور لڑکیوں پر کی جانے والی تحقیق میں کیا کچھ سامنے آیا؟— شٹر اسٹاک

سوشل میڈیا کے استعمال کی بات کی جائے تو اس کا کردار ٹین ایج لڑکے اور لڑکیوں میں تسکینِ زندگی سے متعلق خیالات کو کم کرنے میں محدود ہے، لیکن اس کے اثرات لڑکوں کی نسبت لڑکیوں پر زیادہ مرتب ہوتے ہیں، یہ نتیجہ 12 ہزار برٹش ٹین ایج لڑکوں اور لڑکیوں پر کی جانے والی تحقیق سے حاصل ہوا۔

تحقیق کے مطابق ایسا حالیہ رجحانات میں دیکھا گیا ہے کہ تسکینِ زندگی کی کمی سوشل میڈیا کے استعمال اور اس سے متعلقہ دیگر مشاغل کی طرف راغب کرتی ہے لیکن اس کے اثرات لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں میں زیادہ متواتر کے ساتھ پائے گئے۔

مزید پڑھیے: کیا اپ کے بچے غذائیت سے بھرپور پھل اور سبزیاں نہیں کھاتے؟

آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر انڈریو پرزیبیلسکی نے بتایا کہ ’حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی کے پیش نظر آپسی رابطوں کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کس طرح ہماری خوشحال زندگی پر اثرات مرتب کرتا ہے، یہ ایک نہایت اہم سوال بن چکا ہے۔‘

نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے جریدے پراسیڈنگز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا کے اثرات یکطرفہ نہیں ہوتے بلکہ یہ امتیازی فرق رکھنے والے، دو طرفہ، ممکنہ طور پر صنف پر بھی منحصر ہوتے ہیں۔

تصویر شٹراسٹاک
تصویر شٹراسٹاک

13 سے 19 سال کے لڑکے لڑکیاں نارمل اسکول کے دنوں میں کتنا وقت سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں اور ان کی طمانیت (satisfaction) کی ریٹنگز کو سمجھنے کے لیے تحقیق کاروں نے برطانوی گھرانوں کا 8 سالہ سروے استعمال کیا۔

مزید پڑھیے: والدین کی وہ غلطی جو بچوں کی زندگیاں خراب کررہی ہے

تحقیق کاروں کی تحقیق کا مقصد نہ صرف یہ جاننا تھا کہ آیا وہ لڑکے یا لڑکیاں جنہوں نے بتایا کہ وہ زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں ان کی تسکینِ زندگی میں کمی واقع ہوئی یا نہیں بلکہ یہ بھی معلوم کرنا تھا کہ سوشل میڈیا کے کم استعمال سے تسکینِ زندگی کا متاثر نہ ہونا سچ ہے یا نہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایمی آربن کا کہنا ہے کہ ’جہاں ہماری تحقیق اس شعبے میں روبسٹ سائنس کی جانب ایک امید افزا قدم ہے اور یہ اس جانب واحد پہلا قدم ہے وہیں اس بات کو سمجھنے کے لیے کہ کس طرح سوشل میڈیا کا مختلف طریقوں سے استعمال ٹین ایجرز کو متاثر کرتا ہے، ہمیں انڈسٹری ڈیٹا درکار ہے۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں