'کیک' کے بعد ’سات دن محبت اِن‘ بھی نیٹ فلکس کا حصہ

فلم گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی کامیاب فلم 'کیک' کے نیٹ فلکس پر پریمیئت کے بعد اب ایک اور کامیاب فلم بھی نیٹ فلکس کا حصہ بن چکی ہے۔

ڈان میڈیا گروپ کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کو بھی نیٹ فلکس کی ویب سائٹ کا حصہ بنایا جاچکا ہے اور اگر آپ اس فلم کو سینما گھروں میں دیکھنے کا موقع گوا چکے ہیں تو اب اسے بہترین پرنٹ کے ساتھ نیٹ فلکس پر اپنے گھر میں دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کیک‘ کا ایک سال بعد نیٹ فلکس پر پریمیئر

فلم 'سات دن محبت ان' میں شہریار منور صدیقی اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

جبکہ فلم میں جاوید شیخ، حنا دلپزیر، آمنہ الیاس اور میرا سیٹھی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سات دن محبت ان‘ نے ’وجود‘ اور ’آزادی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

چند روز قبل فلم کے مرکزی کردار شہریار منور نے بھی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ رومانوی کامیڈی فلم سات دن محبت ان گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔

فلم کو مثبت ریویوز موصول ہوئے جبکہ اس نے باکس آفس پر بھی شاندار کمائی کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں