• KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:41pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:56pm
  • KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:41pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:56pm

آصف زرداری کی گرفتاری: پیپلز پارٹی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

شائع June 11, 2019
سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کے مناظر — فوٹو: اے پی
سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کے مناظر — فوٹو: اے پی

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کو ایک آفر بھی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام دوست بجٹ لائے ہم خود ان کا ساتھ دیں گے، ہم نے عوام کے لیے ہمیشہ جمہوری راستہ اپنایا ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

انہوں نے کہا کہ 'اگر حکومت عوام دشمن بجٹ لے کر آتی ہے تو آپ میں آپ کو دکھاؤں گا کہ احتجاج کیا ہوتا ہے'۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے رابطہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی مہم کا آغاز کیا جائے اور اس کے لیے تمام رہنماؤں کی اتفاق رائے حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے اپنی جماعت کے صوبائی سربراہان کو حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 'میں بہت جلد آپ کے پاس آؤں گا'۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے بطور احتجاج گرفتاری دی، بلاول بھٹو

اجلاس میں موجود ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 'پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی اور اس حوالے سے سی ای سی اجلاس کے دوران ہی ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'احتجاجی مظاہرے عوام دشمن بجٹ اور مہنگائی کے خلاف بھی ہوں گے'۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024