نائیجیریا: تین خودکش دھماکوں میں 30 افراد ہلاک

17 جون 2019
ہال کے مالک نے ایک خودکش حملہ آور کو عوام کے ہجوم میں داخل ہونے سے روک دیا — فائل فوٹو / اے ایف پی
ہال کے مالک نے ایک خودکش حملہ آور کو عوام کے ہجوم میں داخل ہونے سے روک دیا — فائل فوٹو / اے ایف پی

افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرق میں 3 خودکش حملوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگُری سے 38 کلومیٹر دور واقع کونڈوگا کے ایک ہال کے باہر تین خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ریاستی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (سیما) کے آپریشنز کے سربراہ عثمان کچھالا نے کہا کہ 'حملے میں اب تک 30 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔'

قبل ازیں حالیہ مہینوں میں سب سے جان لیوا دھماکوں میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد 17، 17 بتائی گئی تھی۔

ہال کے مالک نے ایک خودکش حملہ آور کو عوام کے ہجوم میں داخل ہونے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا: امریکی فوج کی گاڑی پر بم حملہ

حسان نے ٹیلی فون پر بتایا کہ 'آپریٹر اور خود کو دھماکے سے اڑانے والے ایک خودکش حملہ آور کے درمیان شدید بحث ہوئی۔'

انہوں نے کہا کہ دیگر دو خودکش بمباروں نے خود کو عوام کے درمیان دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر سینٹر میں فٹ بال کا میچ دیکھنے والے نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'خودکش حملے میں آپریٹر سمیت 9 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 48 زخمی ہوئے۔'

ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 25 فوجی ہلاک

تاہم حملے کے طریقہ کار اور نوعیت سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر شک کیا جارہا ہے، جو شمال مشرقی نائیجیریا میں اسلامی ریاست قائم کرنے کے لیے ایک دہائی سے زائد عرصے سے مہم چلا رہی ہے۔

نائیجیریا میں آخری خودکش حملہ رواں سال اپریل میں اس وقت ہوا تھا جب دو خواتین خودکش حملہ آوروں نے مونگونو کے گیریژن ٹاؤن کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، جس میں ایک فوجی اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں