شادی سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں، ورون دھون

ای میل

ورون دھون اور نتاشا دلال کو ایک ساتھ تقریبات میں دیکھا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی
ورون دھون اور نتاشا دلال کو ایک ساتھ تقریبات میں دیکھا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی

بولی وڈ ایکشن ہیرو ورون دھون یوں تو اپنی اداکاری کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں، لیکن گذشتہ 2 سال سے وہ اپنی شادی کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔

ورون دھون کی شادی کی خبریں اس وقت سے گردش کر رہی ہیں جب سے انہوں نے سرعام اپنی بچپن کی دوست نتاشا دلال سے محبت کا اظہار کیا تھا۔

ورون دھون نے 2 سال قبل میڈیا کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ نتاشا دلال ہی ان کی بہترین دوست اور ہمراز ہیں۔

ورون دھون کے اعتراف کے بعد ان کی اور نتاشا دلال کی شادیوں کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔

اطلاعات تھیں کہ وہ 2018 سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوپایا۔

یہ بھی پڑھیں: میں بھی شادی کرنے جارہا ہوں، ورن دھون

پھر نیا سال شروع ہوتے ہی بولی وڈ میں دیگر اسٹارز کی شادیوں کی خبروں کے ساتھ ورون دھون کی شادی کی خبریں بھی وائرل رہیں اور رپورٹس تھیں کہ سال کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

لیکن 2018 میں بھی ان کی شادی نہ ہوپائی جس کے بعد رپورٹس آئیں کہ اداکار 2019 کے آغاز میں شادی کرلیں گے۔

رپورٹس تھیں کہ ورون دھون اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ 2019 کے آغاز یا وسط تک شادی کرلیں گے، تاہم بعد ازاں اداکار کے والد نے بیٹے کی شادی پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر ورون دھون 2020 کے وسط تک شادی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورون دھون کی شادی پر والد نے خاموشی توڑ دی

لیکن دو دن قبل ہی یہ خبریں آئیں کہ ورون دھون رواں برس دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

نتاشا دلال کو ورون دھون کے والدین کے ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا ہے—فوٹو: وائرل بھیانی انسٹاگرام
نتاشا دلال کو ورون دھون کے والدین کے ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا ہے—فوٹو: وائرل بھیانی انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر 2019 میں ورون دھون کی آنے والی فلم ’اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی‘ کی نمائش مؤخر کردی گئی اور اس نمائش کو مؤخر کرنے کی وجہ ورون دھون کی شادی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار دسمبر میں دیرینہ دوست نتاشا دلال سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورون دھون دسمبر 2019 میں شادی کریں گے؟

دسمبر 2019 میں اپنی شادی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد ورون دھون نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹی رپورٹس کو مسترد کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔

نتاشا اور ورون دھون دیرینہ دوست ہیں—فائل فوٹو ٹائمز آف انڈیا
نتاشا اور ورون دھون دیرینہ دوست ہیں—فائل فوٹو ٹائمز آف انڈیا

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ورون دھون نے دسمبر میں اپنی شادی سے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غلط خبریں شائع کرنا اور پھیلانا بند کیا جائے۔

ورون دھون کا کہنا تھا کہ وہ ہر بار جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔

دوسری جانب ورون دھون کے والد فلم ساز ڈیوڈ دھون نے بھی بیٹے کی دسمبر میں شادی سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایسی خبریں پھیلانا بند کیا جائے۔

اداکار کے والد کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہر کوئی ورون دھون کی شادی دیکھنا چاہتا ہے، لیکن ان کی شادی سے متعلق غلط خبریں پھیلانا بند کیا اور جب بھی ایسا کوئی پروگرام ہوا تو وہ میڈیا کو خود مطلع کریں گے۔

رپوٹس ہیں کہ نتاشا دلال کی فرمائش پر ورون دھون نے نیا گھر بھی خرید رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
رپوٹس ہیں کہ نتاشا دلال کی فرمائش پر ورون دھون نے نیا گھر بھی خرید رکھا ہے—فوٹو: انسٹاگرام