ڈاٹ کام (.com) کس لفظ کا مخفف ہے؟

05 جولائ 2019
کیا آپ جانتے ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو
کیا آپ جانتے ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو

یقیناً یہ جملہ آپ انٹرنیٹ پر ہی پڑھ رہے ہوں گے اور موبائل، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر لوگ آن لائن جاتے ہیں، مگر کبھی آپ نے سوچا کہ کسی ویب سائٹ کے آخر میں ڈاٹ کام (.com) کا مطلب کیا ہے؟

انگلش زبان میں ایسا لگتا ہے کہ ہر لفظ کا کوئی نہ کوئی مخفف ہوتا ہے جو بہت عام ہوتا ہے، مگر ان کے اصل مطلب اکثر افراد کو معلوم نہیں ہوتے۔

جیسے ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف مخفف سم کارڈ اور یو ایس بی، مگر سب سے عام ٹیکنالوجی مخفف لگ بھگ ہر ویب سائٹ کا حصہ ہوتا ہے یعنی ڈاٹ کام۔

ڈاٹ کام کس لفظ کا مخفف ہے؟

ویسے کچھ ویب سائٹ ڈومین تو سمجھنا آسان ہوتے ہیں جیسے ڈاٹ ای ڈی یو (.edu) یا ڈاٹ جی او وی (.gov) وغیرہ، مگر جب پوچھا جائے تو کہ ڈاٹ کام کا مطلب کیا ہے تو اکثر افراد ہوسکتا ہے کہ اس کا مطلب کمپیوٹر یا کمیونیکشن بتائیں۔

مگر یہ دونوں ہی اس مخفف کے اصل معنی نہیں۔

درحقیقت ڈاٹ کام لفظ کمرشل کا مخفف ہے، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر ویب سائٹ کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہو (اگر بیشتر کمرشل ویب سائٹس اس ڈومین کو استعمال کرتے ہیں)۔

مگر چونکہ ڈاٹ کام ڈومین نام ہر ایک کو دستیاب تھا اور یہ مخصوص ڈومین جیسے ای ڈی یو یا جی او وی سے مختلف تھا، تو یہ ہر جگہ چھا گیا۔

کیا اس کا کچھ اور مطلب بھی ہے؟

ویسے تو ڈاٹ کام کمرشل کا مخفف ہے مگر کچھ ٹیکنالوجی ماہرین کے خیال میں یہ کسی اور لفظ کو چھوٹا کیا گیا ہے اور وہ ہے کمپنی۔

انٹرنیٹ کی ابتدا یعنی 1980 اور 90 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے ڈویلپر جیک ہیورٹی کے مطابق اس زمانے میں انٹرنیٹ کاروباری اداروں سے کنکٹ نہیں تھا اور اس زمانے میں ڈاٹ کام سے کاروبار کا خیال ذہن میں نہیں آتا تھا جہاں لوگ کچھ خرید سکیں۔

درحقیقت اس وقت مختلف کمپنیاں حکومتی معاہدوں پر انٹرنیٹ پر کام کرتی تھیں تو ڈاٹ کام کے لیے کمپنی زیادہ منطقی مخفف ہے۔

مگر اب چونکہ انٹرنیٹ بہت زیادہ پھیل چکا ہے اور تجارت کے لیے بنیادی پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے تو کمرشل غیرمتنازعہ طور پر ڈاٹ کام کے معنی کی جگہ لے چکا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں