گوگل ’اینڈرائڈ کیو‘ نامی نیا سسٹم بنانے میں مصروف

06 جولائ 2019
ممکنہ طور پر نئے سسٹم کو ستمبر یا اکتوبر میں متعارف کرایا جائے گا—فوٹو: ٹی این ڈبلیو
ممکنہ طور پر نئے سسٹم کو ستمبر یا اکتوبر میں متعارف کرایا جائے گا—فوٹو: ٹی این ڈبلیو

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں گرو کی اہمیت رکھنے والی کمپنی گوگل نئے آپریٹنگ سسٹم بنانے میں مصروف ہے، جس کا کمپنی پہلے ہی بیٹا ورژن متعارف کرا چکی ہے۔

گوگل ان دنوں اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ’اینڈرائڈ کیو‘ بنانے میں مصروف ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سسٹم ماضی میں متعارف کرائے گئے تمام سسٹمز سے زیادہ بہتر ہوگا۔

گوگل ’اینڈرائڈ کیو‘ سے قبل 16 آپریٹنگ سسٹم متعارف کرا چکا ہے جو اسمارٹ موبائلز میں استعمال ہوتے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ گوگل نئے ’اینڈرائڈ کیو‘ کو رواں برس ستمبر یا اکتوبر میں متعارف کرائے گی، کمپنی نے رواں برس مارچ میں آزمائشی بنیادوں پر اس آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا تھا۔

اینڈرائڈ کیو کے ذریعے کیمرا کو بہتر بنایا جائے گا—فوٹو: گوگل 9 ٹو 5
اینڈرائڈ کیو کے ذریعے کیمرا کو بہتر بنایا جائے گا—فوٹو: گوگل 9 ٹو 5

اس آپریٹنگ سسٹم کا سب سے بہترین فیچر کیمرا کو بہتر بنانا ہے اور نئے سسٹم کے ذریعے گوگل رات کے وقت یا روشنی کی کمی کے وقت تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے پر کام کر رہا ہے۔

گوگل 9 ٹو 5 کے مطابق اینڈرائڈ کیو کا سب سے اہم فیچر پکسل فونز کے کیمرے کو دیگر کمپنیوں کے موبائل فونز کے کیمروں سے بہتر بنانا ہے۔

اس سسٹم میں کمپنی 6 پوائنٹ 3 کا کیمرا دے گی جو گوگل کے پہلے کیمرے 6 پوائنٹ 2 سے زیادہ اپڈیٹ ہوگا۔

نئے آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے کیمروں میں رات کے وقت میں بھی دن کی طرح تصاویر بنانے اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے کا فیچر رکھا جائے گا۔

گوگل کے آنے والے پکسل فون کے کیمرے نئے فیچرز سے لیس ہوں گے—فوٹو: گوگل 9 ٹو 5
گوگل کے آنے والے پکسل فون کے کیمرے نئے فیچرز سے لیس ہوں گے—فوٹو: گوگل 9 ٹو 5

ساتھ ہی کیمرے میں نائٹ موڈ کے علاوہ ’پورٹریٹ، سلو موشن، پینوراما، پلے گراؤنڈ اور لینز‘ سمیت دیگر فیچرز شامل کیے جائیں گے۔

گوگل نے جہاں اینڈرائڈ کیو کو پلے اسٹور پر محدود صارفین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا ہے، وہیں کمپنی نے اسی فیچر کے تحت کیمرے کے ان فیچرز کو بھی محدود صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ گوگل کے آنے والے پکسل فونز میں جہاں ایںڈرائڈ کیو آپریٹنگ سسٹم کو شامل کیا جائے گا، وہیں ان میں کیمرے کے بھی نئے فیچرز کو شامل کیا جائے گا۔

اینڈرائڈ کیو کو پکسل فون کے محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا جا چکا ہے—فوٹو: اینڈرائڈ سینٹرل
اینڈرائڈ کیو کو پکسل فون کے محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا جا چکا ہے—فوٹو: اینڈرائڈ سینٹرل

تبصرے (0) بند ہیں