وطن واپسی پر وزیراعظم کا دوحہ میں مختصر قیام، قطری ہم منصب سے ملاقات

25 جولائ 2019
بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے شیخ عبداللہ بن نصر خلیفہ الثانی سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی — فوٹو: پی آئی ڈی
بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے شیخ عبداللہ بن نصر خلیفہ الثانی سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم عمران خان نے امریکا سے وطن واپسی دوحہ میں مختصر قیام کیا اور قطری ہم منصب شیخ عبد اللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوحہ پر استقبال کیا۔

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے شیخ عبداللہ بن نصر خلیفہ الثانی سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔

— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے امیر قطر کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کیا اور اقتصادی تعاون پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ہوا بازی، زراعت، سیاحت، افرادی قوت اور عوام کے درمیان روابط سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور قطر میں پاکستانی سفیر احسن رضا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں