کم عمر بیٹے کو زنجیر سے باندھنے پر والد گرفتار

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2019
بچے کو اس کے دیگر اہلخانہ کے حوالہ کردیا گیا۔ — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
بچے کو اس کے دیگر اہلخانہ کے حوالہ کردیا گیا۔ — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پشاور کے علاقے ناصر پور میں چائے کے ڈھابے پر بیٹے کو زنجیر سے باندھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تصویر وائرل ہونے پر پولیس نے چھاپہ مار کر والد کو گرفتار کرتے ہوئے بچے کو بھی بازیاب کرالیا۔

مزید پڑھیں: بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی مہم کی دوسری اینیمیٹڈ فلم ریلیز

چمکانی تھانے کے حکام سردار خان نے گرفتار والد کو جوڈیشل مجسٹریٹ حمید اللہ خان کے سامنے پیش کیا جنہوں نے اسے جیل بھیج دیا۔

بعد ازاں بچے کو اس کے اہلخانہ جس میں اس کے بڑے بھائی اور چچا شامل ہیں، کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے وعدہ کیا کہ وہ بچے کے ساتھ دوبارہ بدسلوکی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف منظم کارروائی کا وقت آگیا، پوپ

کم عمر بچے کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا گیا کہ اس کے پیر زنجیر سے باندھے گئے ہیں جبکہ وہ چائے کے ڈھابے پر کام کر رہا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ تصور کیا جارہا تھا کہ اسے زنجیروں میں باندھ کر مزدوری کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے تاہم بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ دکان اس کے والد چلاتے ہیں جنہوں نے خود اس کے پیر باندھے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں