حج انتظامات: وزارت مذہبی امور کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کی تردید

جو شکایات موصول ہوئیں ان کا ازالہ فوری کردیا گیا ہے، ترجمان — فائل فوٹو / اے پی
جو شکایات موصول ہوئیں ان کا ازالہ فوری کردیا گیا ہے، ترجمان — فائل فوٹو / اے پی

وزارت مذہبی امور نے حج انتظامات اور سرکاری اسکیم سے جانے والے حاجیوں کو فراہم سہولیات سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کی تردید کردی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بیان میں کہا کہ 'سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اس سال حج کے انتظامات مثالی ہیں اور جو شکایات موصول ہوئیں ان کا ازالہ فوری کردیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کچھ مخصوص سیاسی عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور جو عناصر ویڈیوز بنا کر پھیلا رہے ہیں ان کا مقصد سیاسی مفاد کا حصول ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 2 لاکھ حجاج کرام میدان عرفات میں پہنچ گئے ہیں، خادمین حرمین شریفین کی جانب سے حج کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹ کا بہترین انتظام ہونے کے باعث عرفات میں بروقت تمام عازمین پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کے مفت اعلیٰ طبی انتظامات

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں عازمین حکومت کے حج انتظامات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

عازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نہ ہی کھانے پینے اور نہ ہی مکاتب و سفری سہولیات کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سرکاری معاونین حج بھی موجود نہیں۔

انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس جانب توجہ دے اور عازمین کے لیے فوری طور پر مناسب انتظامات کرے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں