متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما حیدرعباس رضوی، فائل فوٹو۔۔۔۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کی جماعت کیخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے لندن میں عمران خان کی میڈیا سے بات چیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس سے پہلے بھی لندن جاچکے ہیں لیکن ہمیشہ اپنے ارادوں میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست تحریک انصاف کو کہیں نہیں لے جا سکتی۔

اس سے پہلے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے لندن میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ  زہرہ شاہد کے قتل کا ذمہ دار برطانیہ کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ کی حکومت ایک شخص کو پاکستان میں تشدد پر اکسانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کے الزامات کی روشنی میں لندن میں قانونی ماہرین سے مشورہ کر رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

nadia Jul 23, 2013 01:22am
Baat tau such hai magar hai ruswaii kee. Not only Zahra Shahid, MQM is responsible for so many other murders. Journalists, police officers, political party workers and innocent civilians. Kabhi Na kabhi tau Yom e hisab aana hi tha. Allah ki lathee beawaz hai.
imtiaz Jul 30, 2013 04:42pm
I would say that PTI is right, every one knows that mqm is terrorist party , mqm is created and a part of isi , so yes we support pti and imran khan for his great cause to punish altaf the great terrorist.