ڈان کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات انتقال کر گئے

اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2019
ابوالحسنات 1995 سے 2010 تک ڈان سے منسلک رہے—فوٹو:ٹویٹر
ابوالحسنات 1995 سے 2010 تک ڈان سے منسلک رہے—فوٹو:ٹویٹر

ڈان اخبار کے سابق سٹی ایڈیٹر اور سینئر صحافی ابوالحسنات کراچی میں انتقال کرگئے۔

بزرگ صحافی ابوالحسنات کو نارتھ ناظم آباد میں نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا تھا۔

ابوالحسنات 1995 سے 2010 تک ڈان سے منسلک رہے اور اس دوران انہوں نے بحیثیت سٹی ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹوریل ایڈوائزر رہے۔

انہیں صحافت میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ڈان سے کنارہ کشی کے بعد 2011 میں اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے وابستہ ہوگئے جہاں انہوں نے آخری دم تک ایڈیٹوریل کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ابوالحسنات نے 1973 میں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ، فلسفہ اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری حاصل کی۔

ان کے والد ابوالخیر بھی صحافت سے وابستہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر صحافی ادریس بختیار انتقال کر گئے

حیدرآباد پریس کلب میں رواں برس فروری میں صحافی ادریس بختیار کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابوالحسنات کا کہنا تھا کہ 'میں یہ سمجھنے میں ناکام رہا ہوں کہ ایک صحافی کیسے اپنے ضمیر کے مطابق خبر تحریر کر سکتا ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک نیوز اسٹوری کو معروضیت کی بنیاد پر تحریر کرنا ہوتا ہے، کیا صحافت میں بددیانتی کا کوئی تصور ہے، مجھے یاد ہے کہ ایک جج نے کسی سے کہا تھا کہ وہ فیصلے حقائق پر کرتے ہیں نہ کہ ضمیر پر، اسی طرح ایک صحافی کو اپنے پیشے میں معروضیت کا خیال رکھنا ہوتا ہے’۔

انہوں نے بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں