ماورا حسین اور فیروز خان کا 'چکر'

06 نومبر 2019
یہ دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان اور اداکارہ ماورا حسین کو اب تک کسی پروجیکٹ میں مداحوں نے ایک ساتھ نہیں دیکھا، لیکن اب یہ دونوں اداکار 'چکر' نامی فلم میں اکٹھے کام کرنے جارہے ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے ہدایت کار و اداکار یاسر نواز نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس فلم کی کہانی تھرلر ہے جس میں کچھ مزاحیہ لمحات بھی پیش کیے جائیں گے لیکن اس فلم کو کامیڈی نہیں کہا جاسکتا'۔

یاسر نواز نے مزید کہا کہ 'میں نے کہانی تیار کی، اسکرین پلے میں نے اور ظفر عمران نے مل کر تحریر کیا، وہ اس فلم کے ڈائیلاگز بھی تحریر کررہے ہیں'۔

فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

ان کا کہنا تھا کہ 'فلم میں ماورا حسین، فیروز خان کے ساتھ میں بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آؤں گا، کاسٹ میں جاوید شیخ اور احمد حسن بھی شامل ہیں'۔

اس فلم کا میوزک متعدد آرٹسٹ تیار کررہے ہیں جبکہ یاسر نواز کے مطابق احسن علی تاج اور علی طارق فلم کے لیے ایک گانا بھی تیار کرچکے ہیں۔

فلم کی کہانی کے حوالے سے انہوں نے کچھ بھی شیئر نہیں کیا، البتہ یہ ضرور بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوگی۔

ماورا حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے نام کا اعلان کرنے کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے ہاتھ میں فلم کا سکرپٹ موجود ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم کی 2020 میں ریلیز کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ماورا حسین اور فیروز خان دونوں کی دوسری پاکستانی فلم ہوگی۔

اس سے قبل ماورا حسین 'جوانی پھر نہیں آنی 2' جبکہ فیروز خان 'زندگی کتنی حسین ہے' میں کام کرچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں