بل گیٹس اس وقت 108 ارب ڈالرز (سو کھرب پاکستانی روپے سے زائد)سے زائد کے مالک ہونے کی وجہ سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں اور برسوں نمبرون بھی رہ چکے ہیں۔

مگر کون سوچ سکتا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک یعنی بل گیٹس ایک خاتون کو کرسمس کے موقع پر حیران کردیں۔

مشی گن سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ کی ایک صارف جس کا یوزر نیم شیلبی تھا، کو ویب سائٹ کے سیکرٹ سانتا گفٹ ایکسچینج کا حصہ بننے کا موقع ملا اور اسے بالکل بھی علم نہیں تھا کہ اس کا سیکرٹ سانتا کوئی اور نہیں مائیکروسافٹ کے بانی ہیں۔

اس بات کا علم خاتون کو اس وقت ہوا جب انہیں 18 دسمبر کو گھر پر کورئیر سروس کے ذریعے ایک بڑا پیکٹ ملا جو کہ بل گیٹس نے انہیں تحفے کے طور پر بھیجا تھا، جس کے ساتھ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے لیے ایک عطیہ بھی تھا جو خاتون کی انتقال کرنے جانے والی ماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دیا گیا۔

بل گیٹس ریڈیٹ کے سیکرٹ سانتا پروگرام کا حصہ کئی سال سے ہیں اور اس پروگرام کے فارم بھرنے والے میں سے خوش قسمت کے لیے تحائف کا انتخاب خود کرتے ہیں۔

ریڈیٹ گفٹس ڈاٹ کام میں ایک پوسٹ میں شیلبی نے بتایا کہ بل گیٹس کا امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کو دیا جانے والا عطیہ انہیں ملنے والا سب سے بامقصد تحفہ تھا کیونکہ مارچ میں دنیا سے چلے جانے والی ان کی ماں کے لیے تھا۔

خاتون کو 36 کلوگرام سے وزنی ڈبا بل گیٹس کی جانب سے بھیجا گیا تھا جو اتنا بڑا تھا کہ ان کی گاڑی میں فٹ بھی نہیں آیا تو شیلبی اور ان کے شوہر نے اسے کورئیر کی لوکیشن پر ہی کھول دیا۔

ڈبے کے اندر بل گیٹس کی جانب سے تحریر کردہ پیغام ایک پلے کارڈ میں تھا جب تحائف کا انتخاب شیلبی کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔

اس کے اندر پیک ہوئے متعدد چھوٹے بڑے پیکٹس بھی تھے جس میں دنیا کے امیر ترین شخص نے اس خاتون اور اس کے خاندان کے لیے تحائف بھیجے تھے۔

بل گیٹس نے اس خاندان کے لیے 14 تحائف بھیجے تھے جن میں 2019 میں شائع کتابوں کی ایک کلیکشن (جس کا مشورہ بل گیٹس اس وقت دنیا بھر میں مطالعے کے شوقین کو دیتے ہیں)، ہیری پوٹر تھیم سانتا کلاز ہیٹ، ائیر رنگز، اوریو کوکیز، بلی کے لیے تحائف، کیٹ تھیم لاجک گیم ، اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔

یہ پورا گفٹ باکس خاندان کے لیے کافی تھا جس کی تصویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ریڈیٹ گفٹس
فوٹو بشکریہ ریڈیٹ گفٹس

تبصرے (0) بند ہیں