• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

'فیصل رحمٰن کے ساتھ رومانوی سین کرنا سب سے مشکل رہا'

شائع January 11, 2020
اداکارہ حنا الطاف — فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ حنا الطاف — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ حنا الطاف نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکار فیصل رحمٰن کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروانا سب سے مشکل کام لگا۔

اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک مزاحیہ انٹرویو دیتی نظر آئیں۔

ایک موقع پر شو کے میزبان نے حنا الطاف سے سوال کیا کہ کسی بھی پروجیکٹ میں اگر فواد خان ان کے ساتھ کام کررہے ہوتے اور انہیں رومانوی سین شوٹ کرنا ہوتا تو کیا وہ ان سے متاثر ہوجاتیں؟

اس پر حنا الطاف کا کہنا تھا کہ 'میں نے عماد عرفانی کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کیا وہ صحیح رہا (لیکن) میں نے فیصل رحمٰن کے ساتھ بھی رومانوی سین شوٹ کیا ہے لیکن وہ خاصہ مشکل رہا'۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'فیصل رحمٰن کچھ زیادہ رومانوی ہوجاتے ہیں، مطلب اگر انہیں انگلی پکڑنی ہوگی تو وہ ہاتھ پکڑ لیں گے، مجھے اپنا الارم لگانا پڑتا ہے کہ بس کچھ ہو نہ جائے'۔

حنا الطاف کے مطابق 'میں نے می ٹو مہم کے نام سے فیصل رحمٰن کو ڈرانا شروع کردیا تھا جس کے بعد وہ کہتے تھے میں آپ کو ہاتھ نہیں لگارہا'۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک پروجیکٹ میں فیصل رحمٰن کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروایا تھا — فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک پروجیکٹ میں فیصل رحمٰن کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروایا تھا — فوٹو: انسٹاگرام

شو کے دوران میزبان نے حنا الطاف سے ان کے ٹیٹو کے حوالے سے بھی سوال کیا جس پر اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اپنا ٹیٹو بےحد پسند ہے اور اس سے بہت پیار ہے۔

خیال رہے کہ حنا الطاف نے اپنے ہاتھ پر 'عالم' نام کا ٹیٹو بنوایا ہوا ہے اور اس سے قبل ایک شو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ یہ ٹیٹو ان کے ڈاکٹر کے نام پر ہے جنہوں نے اداکارہ کو ڈپریشن سے باہر آنے میں مدد کی۔

انٹرویو کے دوران حنا الطاف نے یہ بھی کہا کہ ان کے والد بہت سے نیوز شوز دیکھتے ہیں لیکن انہیں سیاست میں بالکل دلچسپی نہیں۔

مزید پڑھیں: حنا الطاف کو منیب بٹ پر تنقید مہنگی پڑ گئی

واضح رہے کہ یہ وہی انٹرویو ہے جس میں حنا الطاف نے اداکار منیب بٹ کی اداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کچھ ماہ قبل ان کی اس شو سے لی گئی چند ویڈیوز وائرل ہوئیں تھی جبکہ مکمل قسط اب ریلیز کی گئی ہے۔

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ اداکارہ منال خان نے اپنے ایک انٹرویو میں حنا الطاف کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد حنا الطاف نے بھی بدلہ لیتے ہوئے منیب بٹ کو برا اداکار کہا تھا جبکہ ایمن اور منیب کی شادی کی تقریبات پر بھی مذاق کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024