میں اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہوں، امریکی صدر کا اسٹیٹ آف یونین سے خطاب

اپ ڈیٹ 06 فروری 2020
امریکی صدر اسٹیٹ آف یونین کی تقریب سے خطاب کے لیے پوڈیئم پر تشریف لارہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
امریکی صدر اسٹیٹ آف یونین کی تقریب سے خطاب کے لیے پوڈیئم پر تشریف لارہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین سے خطاب کر رہے ہیں — اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین سے خطاب کر رہے ہیں — اے ایف پی
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے بعد اسپیکر نینسی پیلوسی نے تقریر کی کاپی پھاڑ دی — فوٹو:اے پی
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے بعد اسپیکر نینسی پیلوسی نے تقریر کی کاپی پھاڑ دی — فوٹو:اے پی

کانگریس اور مواخذے کی کارروائی کی وجہ سے تقسیم ہونے والی امریکی قوم کے سامنے کھڑے ہو کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے اسٹیٹ آف دی یونین کے خطاب کو 'عظیم امریکی کی واپسی' کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مواخذے کا سامنا کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے والے پہلے امریکی صدر نے اپنا کیس پیش کیا جبکہ ریپبلکن ارکان اسمبلی نے 'مزید 4 سال' کا نعرہ لگایا جبکہ ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے خطاب ختم ہونے پر ٹرمپ کی تقریر کی کاپی پھاڑ دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ تقسیم کا سامنا کرنے والی ڈیموکریٹک پارٹی کے ایوان نمائندگان کے سامنے پُراعتماد کھڑے رہے جہاں دسمبر کے مہینے میں انہیں عہدے کے ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں بلایا گیا تھا اور انہوں نے ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے ہاتھ نہ ملا کر واضح کیا کہ وہ مخالفین کی گرفت میں آنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

مزید پڑھیں: مواخذے کی اس کوشش سے کس کو فائدہ ہوا اور کس کو نقصان؟

ڈیموکریٹس بدلے میں خاموشی سے اپنی نشست پر بیٹھے رہے جبکہ ریپبلکنز بار بار کھڑے ہوکر ان کی ستائش کرتے رہے۔

اس سے امریکا میں نومبر کے مہینے ہونے والے انتخابات سے قبل پیدا ہونے والے اختلاف رائے کا منظر سامنے آیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'امریکا کے دشمن بھاگ رہے ہیں، امریکا کی خوش قسمتی عروج پر ہے اور امریکا کا مستقبل روشن ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'صرف 3 سالوں میں ہم نے امریکا کے زوال کی سوچ کو ختم کردیا ہے، ہم ایک ایسی رفتار سے آگے جارہے ہیں جو کچھ ہی عرصہ قبل ناقابل تصور تھا اور ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے'۔

دوسری مدت کے لیے ملک کی معاشی کامیابی کو اہمیت نہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر ان کے انتخابی جلسوں میں کی گئی تقریروں جیسی ہی رہی تاہم اس میں ان کی آواز تھوڑی دھیمی تھی، جس میں ان کے سیاسی حلقوں کے لیے کوئی نہ کوئی بات موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھ سے پہلے آنے والے بہت سے لوگوں کے برعکس، میں اپنے وعدوں پر عمل کرتا ہوں'۔

مواخذے کا ذکر تک نہیں

ٹرمپ انتظامیہ کے لیے یہ سب سے اہم ہفتہ ثابت ہوگا کیونکہ امریکی تاریخ میں ہونے والے تیسرے مواخذے کی کارروائی پر سینیٹ کا فیصلہ بدھ کے روز سامنے آنے والا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ سے اس کارروائی کے خلاف باتیں کرتے رہے ہیں اور اسے 'وِچ ہنٹ' قرار دیتے ہیں۔

ان کے خطاب کے دوران کئی ڈیموکریٹک قانون ساز ان کا مذاق اڑاتے رہے جبکہ ریپبلکنز ان کی تعریف کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مواخذے کی کارروائی:آخری لمحات میں گواہی کیلئے بولٹن کی آمد پر ٹرمپ سیخ پا

ٹرمپ کے بالکل پیچھے بیٹھیں نینسی پیلوسی نے بھی تقریر کے دوران متعدد مرتبہ بھنویں چڑھائیں اور مسکرا کر ان کے دعوؤں پر اعتبار نہ ہونے کا اظہار کیا۔

تاہم جہاں ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان میں اکثریت رکھتے ہیں وہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے ریپبلکنز سینیٹ میں اکثریت رکھتے ہیں اور وہ تمام انہیں مواخذے کی کارروائی میں مجرم نہیں ٹھہراتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ 20 صفحات پر مشتمل تیار کردہ خطاب میں ایک مرتبہ بھی 'مواخذے' کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

مہمانوں کی جنگ

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنا زیادہ تر وقت پہلے ہی ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے گزارا تھا اور کہا تھا کہ آئیووا میں ووٹوں کی گنتی میں تاخیر نے ان کی نا اہلی ثابت کردی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'جس طرح یہ ملک چلاتے ہیں، کچھ بھی کام نہیں کرتا'۔

نومبر میں صدارتی انتخابات سے قبل ملک میں تلخ فضا کی عکاسی کرتے ہوئے معروف نوجوان داہنی بازو کے قانون سازوں الیگزنڈریا اوکاسیو-کورٹیز اور ایاننا پریسلے ان چند ڈیموکریٹس میں سے تھے جنہوں نے اسٹیٹ آف دی یونین کا بائیکاٹ کیا۔

الیگزینڈیا اوکاسیو-کورٹیز کا کہنا تھا کہ 'ریاستی تقریب میں ٹرمپ کے غیر قانونی اقدام کو عام کرنے کے لیے میں اپنی موجودگی ظاہر نہیں کروں گا'۔

اس اہم تقریب کے حوالے سے مہمانوں کا انتخاب بھی انتخابی مہم کے تیز ہوتے ہی اپنی الگ الگ کہانیاں سناتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب کے لیے سینیئر بارڈر پیٹرول آفیسر جن کے بھائی کو غیر قانونی مہاجرین نے 2018 میں قتل کردیا تھا، کاراکس کے پولیس سربراہ جو وینزویلا میں کئی سال تک جیل میں رہے تھے، وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر کو مدعو کیا۔

مزید پڑھیں: مواخذے کی کارروائی غیرآئینی اور خطرناک ہے، وکیل ٹرمپ

ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں کی مہمانوں کی فہرست میں 80 ڈاکٹر، مریض و دیگر افراد شامل تھے جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہین ٹرمپ انتظامیہ صحت کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو منگل کے روز ایک اور خوشخبری یہ ملی کہ گیلپ کے سروے میں ان کی منظوری پہلے سے زیادہ، 49 فیصد، بتائی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیموکریٹس کی اکثریت پر مبنی ایوان نمائندگان نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور تحقیقات میں کانگریس کی راہ میں رکاوٹ بننے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی مکمل کی تھی۔

امریکی صدر کو تقریباً یقین ہے کہ وہ سینیٹ سے بری ہوجائیں گے جہاں ریپبلکنز کو 2 تہائی اکثریت حاصل ہے، لیکن یہ ٹرائل ان کے دوبارہ انتخاب پر کس طرح اثر انداز ہوگا یہ بات واضح نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں