• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:47am Sunrise 6:10am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:47am Sunrise 6:10am

ایمان علی تب تک پسند تھی جب تک ان سے ملا نہیں تھا، فہد مصطفیٰ

شائع March 17, 2020
اداکار نے دی منشی شو پر اپنی زن سےدگی کے حوالے سے کھل کر بات کی ، فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے دی منشی شو پر اپنی زن سےدگی کے حوالے سے کھل کر بات کی ، فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ حال ہی میں ایک شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے بہت سے سنجیدہ اور مزاحیہ موضوعات پر بات کی۔

فہد مصطفیٰ دی منشی شو کا حصہ بنے جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے ہوئے تنازع پر کیوں خاموش ہیں؟

اس پر فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ’میں خلیل الرحمٰن کو ایک لکھاری کی حیثیت سے جانتا ہوں، میں ان کے بارے میں کچھ نہیں بولنا چاہتا، یہ ضروری نہیں کہ ہر کوئی ہر حوالے سے بیان دے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے بہت افسوس ہوا تھا جب میں نے سنا کہ امان اللہ صاحب کی تدفین روکی جارہی تھی، یہ وہ باتیں ہیں جن پر میں آواز اٹھانا چاہتا ہوں، کل کو یہ میرے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، وہ ہمارے ملک کے لیجنڈ تھے اور ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا‘۔

بعدازاں فہد مصطفیٰ نے شو کے دوران ایک کھیل بھی کھیلا جس میں اپنی زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے۔

مزید پڑھیں: فہد مصطفیٰ میں اتنی تبدیلی کیسے آئی؟

انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کرنے سے قبل شوبز انڈسٹری میں وہ کسی کو پسند کرتے تھے، جبکہ یہ بھی بتایا کہ ونیزہ احمد ہمیشہ سے انہیں بہت پسند ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ ایمان علی کو تب تک پسند کرتے تھے جب تک ان سے ملے نہیں تھے۔

ایک موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایمان علی کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ ان دونوں نے فلم ’ماہ میر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

فہد مصطفیٰ پر الزام لگایا جاتا تھا کہ انہوں نے انجیکشنز لگاکر اپنے رنگ کو گورا کیا۔

تاہم اداکار نے بتایا کہ ’میں نے کبھی کوئی انجیکشن نہیں لگوایا، البتہ اپنی جلد کا خیال ضرور رکھتا ہوں‘۔

خیال رہے کہ فہد مصطفیٰ اس وقت اپنی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ میں مصروف ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کو 'وقت کا ضیاع' کہنا فہد مصطفیٰ کو مہنگا پڑ گیا

فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ماہرہ کافی عرصے سے ایک ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔

دونوں نے فلم قائداعظم زندہ باد میں ایک ساتھ کام کیا
دونوں نے فلم قائداعظم زندہ باد میں ایک ساتھ کام کیا

فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کی فلمز ’سپراسٹار‘ اور ’سات دن محبت‘ میں بھی کام کرنے والے تھے جبکہ یہ بھی بتایا کہ ان کی فلم ’ایکٹر ان لا‘ بھی ماہرہ کو آفر ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ فلم ’قائداعظم زندہ آباد‘ رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024