سندھ میں صحت کا ایک بڑا مرکز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری اور ٹیسٹ کٹس سے محروم ہے۔

ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ جے پی ایم سی کے آئسولیشن وارڈ میں فی الحال کورونا وائرس کے مشتبہ سمیت تصدیق شدہ مریضوں کی دیکھ بھال جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری سے ہی اس سلسلے میں حکومتی مدد کے خواہاں ہے لیکن ابھی تک اسے کوئی جواب نہیں ملا۔

جے پی ایم سی کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ چونکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ حکومت شہر کے اہم مراکز صحت میں ٹیسٹینگ کی سہولت فراہم کرے جہاں معاشرے کے غریب طبقات کے مریض آتے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے ہسپتال میں فلو جیسی علامات کے حامل سیکڑوں مریض آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے 31 منتخب مریضوں کے نمونے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (اے کے یو ایچ) کو بھیجے گئے جہاں حکومت کے تعاون سے کورونا وائرس کے جانچ کی سہولت ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں