آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اگر پابندیوں پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ریاستی حکومت کرفیو نافذ کرے گی۔

وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لاک ڈاؤن شہریوں کے تحفظ کے لیے کیاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں اپیل کرتا ہوں کہ سختی سے خبردار کررہا ہوں کہ حکومت کی جانب سے اعلان کیے گئے قواعد پر عمل کریں جو آپ کے مفاد میں ہے، جس میں ایک دوسرے سے دور رہنا، گھروں میں ہی نماز ادا کرنا، نماز جنازوں میں شرکت سے گریز بلاضرورت مارکیٹ کی طرف نہ جانا شامل ہے'۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اللہ کے نزدیک انسانی جان بچانا سب سے افضل ہے اور یہ میری ذمہ داری ہے کہ اپنے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناؤں۔

تبصرے (0) بند ہیں