• KHI: Maghrib 6:34pm Isha 7:50pm
  • LHR: Maghrib 6:06pm Isha 7:27pm
  • ISB: Maghrib 6:11pm Isha 7:35pm
  • KHI: Maghrib 6:34pm Isha 7:50pm
  • LHR: Maghrib 6:06pm Isha 7:27pm
  • ISB: Maghrib 6:11pm Isha 7:35pm

سلینا گومز کا بغیر اجازت ’چہرہ استعمال‘ کرنے پر گیم کے خلاف مقدمہ

شائع April 18, 2020
سلینا گومز نے گیم پر ان کی شکل کا کارٹون بنانے کا الزام لگایا — فوٹو: انسٹاگرام
سلینا گومز نے گیم پر ان کی شکل کا کارٹون بنانے کا الزام لگایا — فوٹو: انسٹاگرام

امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے ایک اسمارٹ فون گیم بنانے والوں پر بغیر اجازت ان کا چہرہ استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ’دی کلوتھس فارایور اسٹائلنگ گیم‘ نامی ایپ میں صارین اپنی پسندیدہ شخصیات کو تیار کرسکتے ہیں۔

اس ایپ میں کم کارڈیشین، ایڈیل اور سلینا گومز جیسی شخصیات سے متاثر ہوکر کارٹونز تیار کیے گئے۔

مزید پڑھیں: سلینا گومز نے اپنا میک اپ برینڈ متعارف کروا دیا

البتہ سلینا گومز نے اس گیم کو بنانے والوں کے خلاف بغیر اجازت ان کی تشہیر کرنے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

جبکہ گلوکارہ نے اس مقدمے کی سماعت کی درخواست بھی کی ہے۔

فوٹو: کلوتھس فارایور
فوٹو: کلوتھس فارایور

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ اسٹور میں کلوتھس فارایور گیم کو بہترین نیا فیشن گیم قرار دیا گیا۔

گیم میں کارڈیشین، جی جی، بیونس اور ٹیلر سوفٹ جیسی شخصیات کے کارٹونز صارفین سے فیشن پر ان کی رائے پوچھتے ہیں۔

جس کے بعد گیم میں ان شخصیات کے کارٹونز کو تیار کرنے کا موقع بھی دیا جاتا ہے۔

گلوکارہ کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں انہوں نے گیم برانڈ کی جانب سے بھاری رقم ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'لگتا ہے ہمیشہ تنہا رہوں گی'

گلوکارہ نے الزام لگایا کہ اس گیم میں ان کی 2015 میں کیے ایک فوٹو شوٹ کی تصویر بغیر اجازت استعمال کی گئی۔

خیال رہے کہ سلینا گومز گلوکاری و اداکاری سمیت خواتین کے لباس، میک اپ اور کاسمیٹک سمیت دیگر فیشن کی مصنوعات بھی بناتی ہیں لیکن سلینا گومز نے یہ تمام کاروبار پارٹنر شپ کے تحت شروع کر رکھے ہیں۔

سلینا گومز نے دسمبر 2016 میں اسٹارٹ ویورز کے ساتھ فیشن مصنوعات کے کاروبار کی شروعات کی تھی اور ان دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سلینا گومز نے چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اب تک وہ متعدد ڈراموں اور فلموں میں چائلڈ اسٹار اور مہمان اداکار سمیت مرکزی کردار میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

سلینا گومز نے گلوکاری کا آغاز 2012 میں کیا اور مختصر ہی عرصے میں اہم کامیابی حاصل کی، وہ 2015 اور 2016 کے وسط تک سخت ذہنی دباؤ کے باعث منظر عام سے غائب بھی رہیں۔

ماضی میں سلینا گومز کے نوجوان کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ اچھے تعلقات تھے تاہم ان کے درمیان 2015 کے آغاز میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور دونوں نے راستے الگ کرلیے۔

دونوں کے درمیان 15 سال کی عمر سے تعلقات استوار ہوگئے تھے — فوٹو: فیس بک
دونوں کے درمیان 15 سال کی عمر سے تعلقات استوار ہوگئے تھے — فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024