پنجاب حکومت 9 مئی سے کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے، صنعتیں اور مارکیٹیں کھولنے پر غور کررہی ہے لیکن وائرس ہاٹ اسپاٹس سے متعلق الگ حکمت عملی اپنائے جانے کا امکان بھی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات وائرس کے ہاٹ اسپاٹس ہونے کے باعث سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

گزشتہ شام تک لاہور میں پنجاب میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کے 38.43 فیصد کیسز ریکارڈ ہوئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں