اب ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے اسکیل کے بجائے یکمشت تنخواہ کے پیکیج پر بھرتی کیا جائے گا، پنشن کے حقدار نہیں ہوں گے، پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس (ری پیل) آرڈیننس 2025، 31 اکتوبر سے نافذ
سابق پی ٹی آئی رہنما یہ تاثر بھی دینا چاہتے تھے کہ اسد عمر بھی اُن کے عمران خان کی رہائی کے لیے رابطہ مہم شروع کرنے کے فیصلے سے متفق ہیں، تاہم اسد عمر نے وضاحت کی کہ وہ اس گروپ کا حصہ نہیں ہیں، ذرائع
عمران خان کی جانب سے پارٹی کے اندرونی معاملات کو عوام میں نہ لانے کی ہدایت کے باوجود سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ کے درمیان وسطی پنجاب کی قیادت کو ہٹانے کے فیصلے پر ایکس پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔
123 ایسے افغانی ہولڈنگ سینٹرز منتقل، یکم اپریل سے اب تک تقریباً 42 ہزار 913 افغان شہریوں کو واپس بھیجا چکا ہے، پولیس واپسی میں انسانی وقار کو یقینی بنا رہی ہے، آئی جی پنجاب
5 اگست کا احتجاج ’آخری کال‘ نہیں، احتجاج میں تمام طبقات کو شامل کریں گے، عوام کا حق ہے کہ حقیقی نمائندے پارلیمنٹ میں بیٹھیں، اسد قیصر، کارکنوں کی گرفتاریوں کا بھی دعویٰ
پاکستان کے عوام وزیر دفاع کے بیان سے متفق نہیں کیونکہ وہ حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، خواجہ آصف کا ہائبرڈ نظام کے بارے میں بیان جمہوریت کی توہین ہے، پی ٹی آئی رہنما
پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ ویریفکیشن سسٹم کے نام سے امریکی ویب سائٹ شہریوں کا ڈیٹا اور رقوم حاصل کر رہی ہے، محکمہ داخلہ کا ایف آئی اے، پی ٹی اے کو مراسلہ
عمران خان سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ قومی اتفاق رائے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرسکوں، سابق وزیر خارجہ کی اے ٹی سی عدالت میں میڈیا سے گفتگو
پارٹی کارکنان موجود رہنماؤں سے نالاں ہیں، ان کا ماننا ہے کہ قیادت نے عمران خان کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، حماد اظہر اور علی امین گنڈاپور میں سخت الفاظ کا تبادلہ جبکہ پارٹی میں مختلف گروہ بن چکے ہیں۔
راولپنڈی اور دیگر اضلاع میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کو کامیابی سے روکنے والی حکومت نے لاہور کے احتجاج کو کچلنے کے لیے ریاستی مشینری استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔