آزاد جموں وکشمیر (اے جے کے) کی حکومت نے اتوار کے روز علاقے میں کورونا وائرس کے کیسز میں ’خطرناک حد تک‘ اضافے کے بعد منگل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اقدامات واپس لینے کا اعلان کردیا۔

اے جے کے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے اور مریضوں کے خطرناک حد تک اضافے کے رجحان کے پیش نظر حکومت پیر اور منگل کی درمیانی رات سے لاک ڈاؤن میں نرمی معطل کر رہی ہے‘۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ’مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا جو اس سے قبل 23 مارچ کو وبائی امراض ایکٹ 1958 کے تحت نافذ کیا گیا تھا‘۔

مکمل خبر کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں