کایلی جینر پر بہت زیادہ امیر نظر آنے کے لیے جھوٹ بولنے کا الزام

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020
— فوٹو بشکریہ کایلی جینر انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ کایلی جینر انسٹاگرام پیج

کایلی جینر کو انتہائی مقبول کاروباری شخصیت، رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی قرار دیا جاتا تھا مگر اب امریکی جریدے نے کہا ہے کہ درحقیقت انہوں نے اپنی دولت کے حوالے سے جھوٹ بولا تھا۔

درحقیقت وہ اب دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی شخصیت نہیں رہیں۔

کایلی جینر کو امریکی جریدے فوربس نے 2018 میں سیلف میڈ کم عمر ارب پتی قرار دیا تھا جب ان کی عمر 21 سال تھی۔

انسٹاگرام پر ان کے کروڑوں سے زائد فالورز ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بھی ان کا اثررسوخ بہت زیادہ ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ ان کے 18 الفاظ کے ایک ٹوئٹ نے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان جبکہ فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔

انہوں نے اپنی کمپنی کایلی کاسمیٹکس سے کروڑوں ڈالرز کمائے جس کے 51 فیصد حصص انہوں نے ایک اور کمپنی کوٹی کو گزشتہ سال فروخت کردیئے تھے۔

مگر اب فوربس نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کایلی جینر اور ان کی والدہ کرس جینر نے اپنے اثاثوں کو ان دستاویزات میں بڑھا چڑھا کر بیان کیا تھا جو جریدے نے خاتون کے ذاتی اثاثوں اور کمپنی کی آمدنی ظاہر کرنے کے لیے شائع کیے تھے۔

جریدے نے بتایا کہ یہ واضح ہے کہ کایلی کے کیمپ نے جھوٹ بولا۔

جریدے کا کہنا تھا کہ ماں اور بیٹی نے ان کے نمائندوں کو اپنے گھروں اور اکاؤنٹنٹ دفاتر میں بلا کر ٹیکس ریٹرنز فراہم کیے جو ممکنہ طور پر جعلی تھے۔

درحقیقت جریدے نے تو اس طریقہ کار کا موازنہ امریکی صدر کے اقدامات سے کیا ہے 'دونوں کی جانب سے غیرمعمولی طور پر جو کچھ کیا گیا اس سے انکشاف ہوتا ہے کہ کچھ انتہائی امیر افراد زیادہ امیر نظر آنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں'۔

فوربس کے تخمینے کے مطابق کایلی جینر کے اثاثے 90 کروڑ ڈالرز کے قریب ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2018 میں کایلی جینر کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کی آمدنی 36 کروڑ ڈالرز رہی مگر کوٹی کی دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ اس سال آمدنی ساڑھے 12 کروڑ تھی۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں بھی کاسمیٹکس کمپنیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے فی الحال کایلی جینر یا کوٹی کا بیان سامنے نہیں آیا۔

ویسے وہ ارب پتی نہ ہو مگر بہت امیر ضرور ہیں جس کا اظہار ان کے طرز زندگی سے بھی ہوتا ہے۔

گزشتہ سال کے شروع میں کایلی جینر کے وسیع و عریض گھر کی اندرونی تصاویر سامنے آئیں جو کہ چونکا دینے والی تھیں

اسے ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنر مارٹن لارنس بلارڈ کے مطابق جب اس پر کام شروع کیا گیا تو کایلی جینر قانونی طور پر بالغ بھی نہیں ہوئی تھیں۔

کایلی جینر کا گلیم روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
کایلی جینر کا گلیم روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

کایلی جینر نے نے اس بارے میں بتایا ' میں نے ڈیزائنر کو کہا تھا کہ گھر ایسا ہو جیسا میں سوچتی ہوں، یعنی رنگ نمایاں ہوں، مجھے گلابی رنگ سے محبت ہے اور میں اس کا بے تحاشا استعمال چاہتی تھی، میرے کپڑوں، جوتوں اور میک اپ وغیرہ کے کمرے میرے لیے بہت اہم تھے کیونکہ میرا بہت زیادہ وقت ان میں گزرتا ہے اور میں انہیں ہر ممکن حد تک اچھا بنانا چاہتی تھی'۔

کھانے کا کمرہ— فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
کھانے کا کمرہ— فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

گھر کا ایک کمرہ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
گھر کا ایک کمرہ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

ان کا مزید کہنا تھا 'میرے پاس کایلی کاسمیٹکس، ایوارڈز اور میگزین کورز بہت زیادہ ہیں جو پورے گھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور روزانہ میرا عزم بڑھاتے ہیں، مجھے اپنی کامیابیوں پر بہت زیادہ فخر ہے'۔

فیملی روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
فیملی روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

اس گھر کی تعمیر کے دوران کایلی کو علم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں تو بچے کو بھی ذہن میں رکھ کر ڈیزائن میں تبدیلیاں لائی گئیں ' اسٹرومی نے اپنے کھلونوں سے پورے گھر پر قبضہ کرلیا ہے'۔

لاؤنج — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
لاؤنج — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

ویسے کایلی کا پورا انٹرویو آپ نیچے ویڈیو کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔

سونے کے کمرے کی سجاوٹ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
سونے کے کمرے کی سجاوٹ — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

امریکی جریدے فوربس نے دسمبر 2018 میں امریکا کی امیر ترین سیلیبرٹیز کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق کایلی جینر اس وقت 90 کروڑ ڈالرز سے زائد (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہیں۔

لیونگ روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
لیونگ روم — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

کچن بھی کسی سے کم نہیں — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ
کچن بھی کسی سے کم نہیں — فوٹو بشکریہ آرکیٹکچوئل ڈائجسٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں