پنجاب: کورونا کیسز میں اضافہ، لاک ڈاؤن میں توسیع
16 جون 2020
پنجاب کے سیکریٹری محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی۔
سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مزید ترمیم تک لاک ڈاؤن کی صورت حال گزشتہ نوٹی فکیشن والی رہے گی۔
سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ یو ایچ ایس کو سپلیمنٹری امتحانات لینے کی اجازت دی گئی۔
تبصرے (0) بند ہیں