ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون انجوائے 20 پرو متعارف کرادیا ہے۔

جمعے کو چین میں اس فون کو پیش کیا گیا جس میں بھی گوگل سروسز موجود نہیں جبکہ اوپن سورس اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای یو ایم آئی 10.1 سے کیا گیا ہے۔

گوگل کی جگہ ہواوے موبائل سروسز کو فون میں شامل کیا گیا جن کو چینی کمپنی نے گوگل سروسز کے متبادل کے طور پر کچھ عرصے پہلے متعارف کرایا تھا۔

اس فون میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

انجوائے 20 پرو میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ فون میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 800 پراسیسر سے لیس ہے جو 4 جی سپورٹ کے ساتھ ہے، جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ میں دیا گیا ہے جبکہ ڈوئل موڈ 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی دیئے گئے ہیں۔

فون کا 6 جی بی ریم والا ورژن 1999 چینی یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا ماڈل 2299 یوآن (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں