گلف سینٹر فار ہیومن رائٹس (جی سی ایچ آر) نے الزام عائد کیا کہ ایران کووڈ 19 میں نئے الزامات عائد کرکے بعض خواتین سماجی کارکنوں کو عارضی رہائی نہیں دے رہا۔

انسانی حقوق کے گروپ نے کہا کہ تہران میں قید انسانی حقوق کارکنوں کو کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے عارضی طور پر رہا ہونے سے روکنے کے لیے انہیں کئی نئے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ کے اوائل میں کووڈ 19 ایران میں تیزی سے پھیلا تھا جس کے بعد ایرانی حکام پر دباؤ بڑھا تو انہوں نے ہزاروں قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کردیا۔

تبصرے (0) بند ہیں