امریکا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 100 وینٹیلیٹرز فراہم کردیے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکی حکومت یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے 100 جدید وینٹیلیٹرز عطیہ کیے ہیں۔

مذکورہ وینٹیلیٹرز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش پر عطیہ کیے گئے جو 2 جولائی کو کراچی پہنچے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ امریک میں تیار کردہ ان وینٹیلیٹرز کی قیمت 30 لاکھ ڈالر ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی نصب ک گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں