پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مرد

اپ ڈیٹ 07 جولائ 2020
فہرست میں سیف الوہاب 17 ویں نمبر پر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
فہرست میں سیف الوہاب 17 ویں نمبر پر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

شوبز و اسپورٹس ویب سائٹ کی جانب سے سال 2020 کے 35 خوبصورت ترین مرد حضرات کی فہرست جاری کردی گئی، جس میں شوبز و اسپورٹس سمیت دیگر فنون لطیفہ کے شعبوں سے وابستہ مرد حضرات کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈیلی کینن نیوز نامی ویب سائٹ کی جانب سے مذکورہ فہرست مئی میں جاری کی گئی تھی اور حال ہی میں اداکار عمران عباس نے مذکورہ فہرست میں اپنا نام نمایاں آنے پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔

کینن نیوز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 35 پاکستانی مرد حضرات کو شامل کیا گیا ہے، جس میں کرکٹرز سمیت ٹی وی اداکار، گلوکار، موسیقار اور فیشن و ماڈلنگ سمیت سوشل میڈیا سے وابستہ معروف افراد کو شامل ہیں۔

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

مذکورہ فہرست میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو آخری یعنی 35 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جب کہ احسن خان کو 34 ویں، اداکار زاہد احمد کو 33 ویں، کرکٹر شعیب ملک کو 32 ویں، باکسر عامر خان کو 31 ویں اور بلال لاشاری کو 30 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے پرکشش چہروں میں 2 پاکستانی اداکار شامل

فہرست میں بلال اشرف کو 29 ویں، عبداللہ اعجاز کو 28 ویں، ایمل خان کو 27 ویں، فواد خان کو 26 ویں، عثمان مختار کو 25 ویں، شان شاہد کو 24 ویں، ماڈل چامپ امی کو 23 ویں، نور حسن کو 22 ویں، آفتاب جیکب کو 21 ویں اور جہان خالد کو 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

عماد عرفانی کو دوسرا خوبصورت مرد قرار دیا گیا ہے—فوٹو: فیس بک
عماد عرفانی کو دوسرا خوبصورت مرد قرار دیا گیا ہے—فوٹو: فیس بک

فہرست میں نبیل زبیری 19 ویں نمبر پر ہے جب کہ اسد شان 18 ویں، سیف الوہاب 17 ویں، میکال ذوالفقار 16 ویں، سید فواد احمد 15 ویں، عدیل چوہدری 14 ویں، شہریار منور 13 ویں، شہباز چھگری 12 ویں، فرحان طاہر 11 ویں اور زین ملک 10 ویں نمبر پر ہے۔

جہان خالد کو فہرست میں 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
جہان خالد کو فہرست میں 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے خوبصورت مرد حضرات کی فہرست میں سکندر رضوی 9 ویں نمبر پر ہے جب کہ آغا علی 8 ویں، حسنین لہری 7 ویں، شہزاد نور چھٹے، عمر شہزاد پانچویں، دانش تیمور چوتھے، شہروز سبزواری تیسرے، عماد عرفانی دوسرے اور عمران عباس پہلے نمبر پر ہے۔

حیران کن طور پر ماضی میں متعدد فہرستوں میں پہلے پانچ نمبرز پر رہنے والے شاہد آفریدی کو آخری نمبر پر رکھا گیا ہے جب کہ فواد خان کو بھی 26 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں