صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 468 نئے مریض اور 36 اموات کا اضافہ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 276 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 468 کے نتائج مثبت آئے، یوں صوبے میں مجموعی کیسز ایک لاکھ 2 ہزار 368 تک پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 36 افراد کا انتقال بھی ہوا جس سے یہ تعداد 1713 تک جاپہنچی۔

تبصرے (0) بند ہیں