نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ملتان کے وائس چانسلر اور ملک کے نامور سرجن ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

اس حوالے سے نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر افتخار نے بتایا کہ ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کارڈیالوجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا میں 14 جون کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 6 جولائی سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

آج صبح(15 جولائی کو) ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں