ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتارنے سے شہرت حاصل کرنے والی سوشل میڈیا اسٹار

اپ ڈیٹ 13 اگست 2020
سارہ کوپر اب نیٹ فلیکس پر شو کرتی دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ یوٹیوب
سارہ کوپر اب نیٹ فلیکس پر شو کرتی دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ یوٹیوب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انداز، اسٹائل اور ان کے بولنے کے انداز کی کاپی یوں تو دنیا کے متعدد ممالک کے سوشل میڈیا اسٹارز کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے بولنے کی نقل اتارنے پر جو شہرت امریکی لکھاری و سوشل میڈیا اسٹار 44 سالہ سارہ کوپر کے حصے میں آئی، شاید ہی ایسے شہرت کسی اور کو ملے۔

امریکی خاتون 44 سالہ سارہ کوپر اگرچہ متعدد کامیڈی کتابوں کی لکھاری ہیں تاہم وہ رواں برس اپریل میں اس وقت شہرت کی نئی بلندیوں کو پہنچیں جب انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی آواز کی نقل اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

شوبز و ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق سارہ کوپر نے رواں برس اپریل میں ابتدائی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا کی وبا سے متعلق ہدایات کی ایک بیان کی نقل اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی۔

سارہ کوپر کی مذکورہ ویڈیو اب تک صرف ٹک ٹاک پر ڈھائی کروڑ بار تک دیکھی جا چکی ہے، جب کہ ان کی یہ ویڈیو انسٹاگرام، ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر بھی لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سارہ کوپر نے مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی نقل اتارنے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور ان کی تقریبا تمام ہی ویڈیوز نے شہرت حاصل کی۔

سارہ کوپر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ بھی دیگر سیاسی شخصیات کی نقل اتاری، تاہم انہیں سب سے زیادہ شہرت ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل اتارنے سے ہی ملی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

امریکی صدر کی نقل اتارتے اتارتے سارہ کوپر نے ٹی وی چینلز، پروڈکشن ہاؤسز اور فلمی پروڈیوسرز کی توجہ بھی حاصل کرلی اور اب وہ جلد ہی ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس پر اپنا شو کرتی دکھائی دیں گی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سارہ کوپر جلد ہی نیٹ فلیکس پر اپنا کامیڈی ریئلٹی شو کرتی دکھائی دیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سوشل میڈیا اسٹار نیٹ فلیکس پر 'سارہ کوپر: ایوری تھنگ، فائن' نامی ریئلٹی کامیڈی شو کرتی دکھائی دیں گی، جس میں وہ مختلف شخصیات کے مختصر انٹرویوز بھی کریں گی۔

سارہ کوپر اپنے شو میں سیاست، صنفی تفریق، نسلی تعصب سمیت دیگر اہم سماجی مسائل کو بھی گفتگو کا موضوع بنائیں گی اور ان کا شو رواں برس موسم سرما کے آغاز سے ہی شروع کیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں