رئیل می کے 'سستے' 5 جی فلیگ شپ فونز متعارف

01 ستمبر 2020
دونوں فونز سب سے پہلے چین میں دستیاب ہوں گے — فوٹو بشکریہ رئیل می
دونوں فونز سب سے پہلے چین میں دستیاب ہوں گے — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے اپنے 2 فلیگ شپ فونز ایکس 7 اور ایکس 7 پرو متعارف کرادیئے ہیں۔

دونوں فونز میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ اور متعدد بہترین فیچرز سے لیس ہیں۔

مگر سب سے خاص بات یہ ہے کہ دونوں فونز فائیو جی سپورٹ سے لیس 'سستے ترین' فلیگ شپ فونز سمجھے جاسکتے ہیں۔

ایکس 7

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 800 یو پراسیسر دیا گیا ہے جو 7 این ایم پراسیس ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔

ڈیوائس میں 6 سے 8 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

جہاں تک ڈسپلے کی بات ہے تو وہ 6.4 انچ کے امولیڈ پینل پر مشتمل ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریس ریٹ اور 180 ہرٹز ٹ سیمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے۔

فون میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 90.8 فیصد ہے اور فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب کیا گیا ہے۔

ایکس 7 میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کا وزن صرف 175 گرام ہے اور ڈوئل سم کارڈ سلاٹس موجود ہیں اور دونوں ہی 5 جی نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتی ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ سنسر پورٹریٹ شاٹس کے لیے اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔

فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

رئیل می ایکس 7 پرو

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ فون 6.55 امولیڈ ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے۔

اس میں بھی فرنٹ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جو 32 میگا پکسل کا ہے۔

اس فون کا پراسیسر مختلف ہے جو میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 1000 پلس ہے اور کارکردگی کے لحاظ سے اسنیپ ڈراگون 865 کے قریب ہے۔

کمپنی کے مطابق اس میں حرارت کے اخراج کا نظام بہتر ہے اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرسکتا ہے۔

اس میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو وہ 4500 ایم اے ایچ ہے جس میں 65 واٹ سپر ڈارٹ فلیش چارج سپورٹ دی گئی ہے۔

جہاں تک بیک کیمرا سیٹ اپ کی ضرورت ہے تو ہو ایکس 7 جیسا ہی ہے یعنی 64، 8، 2 اور 2 میگا پکسل کیمرے۔

دونوں فونز سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

ایکس 7 صارفین کو 7 ستمبر کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1799 چینی یوآن (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اس کے مقابلے میں ایکس 7 پرو بھی 7 ستمبر سے دستیاب ہوگا جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2199 یوآن (53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2399 یوآن (58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 3199 یوآن (77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں