مقبول ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے 5 سیزن مکمل ہونے کے بعد اس کی کہانی کو کورلش عثمان کے سیزن 1 سے آگے بڑھایا گیا۔

کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔

پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا اور جس موڑ پر اسے ختم کیا گیا، اس نے لوگوں کے اندر دوسرے سیزن کے اشتیاق کو بڑھا دیا تھا اور جب سے وہ اس کا انتظار کررہے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

درحقیقت یہ تو اب بھی کہنا مشکل ہے کہ کورلش عثمان کا دوسرا سیزن کب سے نشر ہوگا کیونکہ میڈیا رپورٹس میں اکتوبر یا نومبر کا ذکر کیا جارہا ہے، مگر ایسا لگتا ہے کہ اب زیادہ دن باقی نہیں رہے۔

سیزن 2 کا پہلا آفیشل پوسٹر اب سامنے آگیا ہے جس میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار براق اوز چیویت کو دکھایا گیا ہے۔

اگر آپ نے سیزن 1 کو دیکھا ہے تو نئے سیزن میں وہ بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

پہلے ان کے بال لمبے دکھائے گئے تھے مگر اب وہ چھوٹے کردیئے گئے ہیں جبکہ اب ڈاڑھی کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

براق اوزچیویت نے اس پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے ڈرامے کے لکھاری اور پروڈیوسر محمد بوزداغ نے بھی پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم واپس آرہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

براق اوزچیویت نے اس روپ میں ایک اور پوسٹ بھی کی تھی جس میں وہ ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس بار ڈرامے میں چند کرداروں کا اضافہ بھی ہورہا ہے جن میں سے ایک جنید آرکین ہیں جن کو ترکی میں لیجنڈ اداکار کی حیثیت حاصل ہے۔

اس کے علاوہ Erkan Avcı اور Kanbolat Görkem Arslan بھی اس ڈرامے کا حصہ بن رہے ہیں۔

ارطغرل کا کردار کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر نہیں آیا تھا اور اب بھی کہنا مشکل ہے کہ سیزن 2 میں ان کی واپسی ہوگی یا نہیں، یا 5 سیزن تک ارطغرل کے روپ میں نظر آنے والے انجین التان دوزیتان ہی اس کردار کو ادا کریں گے یا کوئی اور اداکار اس کے لیے منتخب ہوگا۔

سیزن ون میں ولن کے کردار ادا کرنے والے بالگائے اور صوفیہ، اسکرین شاٹ
سیزن ون میں ولن کے کردار ادا کرنے والے بالگائے اور صوفیہ، اسکرین شاٹ

اسی طرح ترگت الپ کی واپسی کے بارے میں بھی ابھی کچھ معلوم نہیں، تاہم ارطغرل میں اس کردار کو ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون نے کچھ عرصے پہلے پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کورلش عثمان کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا 'میں جانتا ہوں کہ لوگوں کی خواہش ہے کہ میں یہ سیریز کروں لیکن میں اس میں واپس نہیں آؤں گا'۔

عثمان اور بالا، اسکرین شاٹ
عثمان اور بالا، اسکرین شاٹ

ارطغرل کے کرداروں میں سے صرف بامسی اور عبدالرحمٰن کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں