ایل جی نے اپنے ڈبلیو سیریز کے 3 نئے کم قیمت اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

ایل جی ڈبلیو 11، ڈبلیو 31 اور ڈبلیو 31 پلس گزشتہ سال کے ڈبلیو 10، ڈبلیو 30 کی جگہ لیں گے۔

تینوں نئے فونز میں کافی کچھ ملتا جلتا ہے جیسے سب میں 6.52 ا انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اسی طرح تینوں میں ہیلیو پی 22 پراسیسر اور 4000 ایم اے ایچ بیٹریاں موجود ہیں۔

تینوں فونز کے ایل سی ڈی ڈسپلے میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا گیا ہے اور واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

تینوں فونز میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 23 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں، جن میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

تینوں میں نمایاں فرق بیک کیمرا سسٹم ہے۔

ڈبلیو 11 میں بیک پر 13 میگا پکسل مین کیمرا 2 میگا پکسل ڈٰپتھ سنسر کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس کے مقابلے میں ڈبلیو 31 اور 31 پلس میں 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

انن دونوں فونز میں بیک پر فنگرپرنٹ اسکینر بھی موجود ہے جبکہ تینوں فونز میں ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ تینوں فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

ایل جی ڈبلیو 11 کی قیمت 128 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔

اس کے مقابلے میں ڈبلیو 31 میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہوگی جس کی قیمت 148 ڈالرز (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

ڈبلیو 31 پلس کی قیمت 162 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں