بھارتی کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2020
ریمو ڈی سوزا ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی انجیوپلاسٹی بھی ہوئی ہے — فوٹو:انسٹاگرام
ریمو ڈی سوزا ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی انجیوپلاسٹی بھی ہوئی ہے — فوٹو:انسٹاگرام

بھارت کے معروف فلم ساز، کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریمو ڈی سوزا دل کا دورہ پڑنے کے بعد بھارت کے شہر ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی انجیوپلاسٹی بھی ہوئی ہے۔

46 سالہ کوریوگرافر اس وقت کوکیلا بین ہسپتال کے انتہائی نگہداشت ہسپتال یونٹ (آئی سی یو) میں داخل ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کی انجیوگرافی کی ہے۔

ان کے خاندان کے قریبی ذرائع نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ ریمو ڈی سوزا کی حالت اس وقت بہتر ہے اور آنڈر بزرویشن ہیں۔

— فوٹو:انسٹاگرام
— فوٹو:انسٹاگرام

ذرائع نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، اب ڈاکٹروں نے ان کی انجیوگرافی کی ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔

ڈانسر اور دھرمیش یلاندے نے ای ٹائمز ٹی وی کو تصدیق کی کہ 'یہ خبر سچ ہے، ریمو سر اب ٹھیک ہیں، ہم سب کوکیلا بین ہسپتال میں ان کے ساتھ ہیں'۔

خیال رہے کہ ریمو نے بولی وڈ ڈریمز نے 1995 میں کوریوگرافر کے طور پر ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 2003 میں چمبیلی، 2004 میں دھوم، 2006 میں 36 چائنا ٹاؤن، 2007 میں دہلی ہائٹس، 2008 میں راک آن اور 2009 میں لندن ڈریمز کی کوریوگرافی کی۔

— فوٹو:انسٹاگرام
— فوٹو:انسٹاگرام

انہوں نے ایف۔اے ۔ ایل ۔ٹی ۔یو فلم سے ہدایت کاری میں ڈیبیو کیا جو 2011 میں ریلیز ہوئی تھی اور ان کی یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی۔

ریمو ڈی سوزا نے اے بی سی ڈی اور اے بی سی ڈی 2 کی ہدایات بھی دیں جن میں سے دونوں باکس آفس پر کامیاب ہوئیں۔

انہوں نے ریس تھری، اسٹریٹ ڈانسر تھری 3 ڈی اور فلائنگ جٹ کی ہدایات بھی دیں، اس کے علاوہ وہ ڈانس انڈیا ڈانس، ڈانس پلس اور جھلک دکھلا جا سمیت متعدد ڈانس ریئلٹی شوز کے جج بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں