اوپو کا منفرد سلائیڈ فون متعارف

14 دسمبر 2020
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو اور ڈیزائن اسٹوڈیو نینڈو نے ایک کانسیپٹ سلائیڈ فون تیار کیا ہے جو کھل کر 3 مختلف اسکرین سائز میں بدل جاتا ہے۔

اوپو کے مطابق اسمارٹ فون کی بڑی اسکرین کچھ صارفین کے لیے تھامنا مشکل ہوتی ہے۔

مگر یہ سلائیڈ فون صارفین کو معمول کے فنکشن اور اطمینان کا ٹھوس امتزاج فراہم کرے گا۔

یہ بھی موٹرولا ریزر 5 جی اوپر کی جانب کھلتا ہے، تو اوپو کی جانب سے اس ڈیوائس کو سلائیڈ فون کا نام دینا اسے کچھچ مختلف ہوتا ہے۔

پہلی اسکرین کو اوپن کرکے کلاک اور نوٹیفکیشن دیکھے جاسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

دوسری اسکرین میں سیلفی موڈ آن ہوجاتا ہے اور مکمل کھولنے پر اچانک ایک بڑی اسکرین سامنے آجاتی ہے جو گیمنگ، فلموں کو دیکھنے یا ملٹی ٹاسکنگ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

سائیڈ میں بٹن کو تینوں اسکرینوں میں مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ڈیزائن میں بلٹ ان اسٹائلوس کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

دونوں کمپنیوں نے وائلیس ایئرفون سے انٹرکنکٹڈ ڈیوائسز کے کلیکشن کا بھی ایک کانسیپٹ تیار کیا ہے ۔

ان انٹرکنکٹڈ ڈیوائسز کو اے آی اسپیکر پورٹ ایبل چارجنگ کیس میں رکھنے پر آڈیو کانسیپٹ ڈیوائس میں منتقل ہوتی ہے۔

یہ واضح نہیں کہ اوپو کی جانب سے اس کانسیپٹ اسمارٹ فون کو کب تک عام فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔

تاہم ایسا ہوتا ہے تو یہ دیگر کمپنیوں کے فولڈ ایبل فونز کے مقابلے میں زیادہ منفرد ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں