• KHI: Fajr 5:01am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:23am Sunrise 5:46am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:50am
  • KHI: Fajr 5:01am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:23am Sunrise 5:46am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:50am

لڑکی 30 سال تک شادی کے بغیر بھی خوش رہ سکتی ہے، مہوش حیات

شائع January 7, 2021
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی عمر بھی بتائی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی عمر بھی بتائی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مہوش حیات نے پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی لڑکی 30 سال کی عمر تک شادی کیے بغیر اور بچوں کے علاوہ بھی خوش زندگی گزار سکتی ہے۔

مہوش حیات کو ان کے بولڈ انداز اور کھری باتیں کرنے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے اور حال ہی میں انہوں نے اپنی 33 ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر بھی کھری پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مختلف سماجی مسائل پر کھل کر بات کی۔

مہوش حیات نے 6 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پہلی بار تصدیق کی کہ وہ 33 سال کی ہوگئیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی عمر سے متعلق وکی پیڈیا غلط معلومات فراہم کرتا ہے۔

مہوش حیات نے سالگرہ کی پوسٹ میں سال 2020 کے واقعات اور مسائل پر بھی کھل کر بات کی اور لکھا کہ پچھلے سال نے انہیں کافی کچھ دیا اور انہوں نے بہت سارا وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارا۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ نیٹ فلیکس پر فلمیں دیکھیں، گیمز کھیلے، والدہ اور بہن کے ساتھ وقت گزارا، ساتھ ہی مہوش حیات نے لکھا کہ اہل خانہ کے علاوہ اس دنیا میں کوئی بھی چیز قیمتی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے شادی کے لیے تیار

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج کل کے دور میں لڑکی 30 سال تک شادی کیے بغیر اور بچوں کے علاوہ بھی خوش رہ سکتی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سماجی تبدیلیوں کے لیے بھی نظام کو بدلنا چاہیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے سوشل میڈیا کے دور کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ سوشل میڈیا پر بعض لوگوں کا مقصد دوسروں کو پریشان و تنگ کرنا ہوتا ہے اور ایسے لوگ دوسروں سے متعلق غلط خبریں بھی پھیلاتے ہیں۔

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی ڈپریشن کا شکار ہوسکتا ہے اور یہ حقیقی ہے۔

مہوش حیات نے لکھا کہ اگرچہ انہیں کبھی ڈپریشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم ہم سب کو خدشات و خطرات لاحق ہوتے ہیں اور ہمیں مسائل پر قابو پانے کے لیے خود کو مضبوط کرنا ہوگا۔

اداکارہ کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر اپنی عمر اور شادی پر کھل کر بات کرنے کی وجہ سے ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور کئی شخصیات نے انہیں جنم دن پر مبارک باد بھی پیش کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024