• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am

ماورا اور صبور علی کو وزن بڑھانے کا مشورہ دینے پر ایمن خان پر تنقید

شائع March 12, 2021
ایمن خان نے گزشتہ ہفتے ایک شو میں مشورہ دیا تھا—فائل فوٹوز: فیس بک/ انسٹاگرام
ایمن خان نے گزشتہ ہفتے ایک شو میں مشورہ دیا تھا—فائل فوٹوز: فیس بک/ انسٹاگرام

شوبز کی دنیا کو ایسی دنیا کہا اور سمجھا جاتا ہے، جہاں کسی بھی شخص کو نہ تو ان کے زیادہ وزن کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے اور نہ ہی کسی کو ان کے انتہائی کم وزن کی وجہ سے اچھا سمجھا جاتا ہے۔

عام طور پر شوبز و فیشن کی دنیا میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہر شخص کو ’آئیڈیل‘ جسامت اور رنگت کے ساتھ ہونا چاہیے مگر ایسا ہونا ناممکن ہے، کیوں کہ ہر انسان کی رنگت، جسامت اور قدامت مختلف ہوتی ہے۔

جہاں شوبز کی دنیا میں زائد وزن رکھنے والی خواتین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنا وزن کم کرلیں، وہیں انتہائی دبلی اور پتلی خواتین کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنا وزن بڑھا لیں۔

اور ایسا ہی مشورہ حال ہی میں اداکارہ ایمن خان نے ساتھی اداکاراؤں، ماورا حسین اور صبور علی، کو بھی دیا کہ وہ اپنا وزن بڑھا لیں تاہم اداکارہ کو ایسا مشورہ دینے پر لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایمن خان اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ہمراہ گزشتہ ہفتے نجی ٹی وی کے ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے میزبان آغا علی اور حنا الطاف سے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

اسی پروگرام کے سیگمنٹ میں ایمن خان اور منیب بٹ کو کچھ شوبز شخصیات کی تصاویر دکھائی گئیں اور انہیں بولا گیا کہ وہ مذکورہ شخصیات کی ایک اچھی اور ایک بری بات بتائیں یا پھر انہیں کوئی مشورہ دیں۔

مذکورہ سیگمنٹ میں ایمن خان اور منیب بٹ نے اقرا عزیز کی تعریفیں کیں اور انہیں ٹیلنٹڈ اداکارہ قرار دیا اور ساتھ ہی دونوں نے یاسر حسین کی بھی تعریفیں کیں مگر انہیں منیب بٹ نے مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے شخص کو جواب نہ دیا کریں۔

تین صبور علی ہوں گی تو ایک ایمن خان بنی گی، ایمن خان—فائل فوٹو: انسٹاگرام
تین صبور علی ہوں گی تو ایک ایمن خان بنی گی، ایمن خان—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسی سیگمنٹ میں منیب بٹ نے اداکارہ صبور علی کو مشورہ دیا کہ اب انہیں شادی کرلینی چاہیے مگر ایمن خان نے شوہر کے بر عکس اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا۔

ایمن خان کا کہنا تھا کہ صبور علی اتنی پتلی ہیں کہ ان جیسی تین خواتین ہوں تو وہ ایمن خان بنیں گی، اس لیے وہ اداکارہ کو مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ تھوڑی سی ‘موٹی‘ ہو جائیں۔

ایمن خان کا کہنا تھا کہ صبور علی اور سجل علی دونوں کا وزن کم ہے اور شاید کچھ مسائل کی وجہ سے ان کا وزن نہیں بڑھتا۔

ماورا حسین بہت ہی پتلی ہیں، ایمن خان—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماورا حسین بہت ہی پتلی ہیں، ایمن خان—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسی سیگمنٹ میں ایمن خان نے اداکارہ ماورا حسین کو بھی بہت ہی پتلی خاتون قرار دیا اور انہیں بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی تھوڑا سا وزن بڑھا لیں۔

تاہم ایمن خان کی جانب سے دونوں اداکاراؤں کو پتلا قرار دیے جانے اور انہیں وزن بڑھانے کا مشورہ دیے جانے پر لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے کمنٹس کو ’جسامت پر مذاق اڑانا‘ قرار دیا۔

ایمن خان کی جانب سے ماورا حسین اور صبور علی وزن بڑھانے کا مشورہ دیے جانے والی ویڈیو کلپس کو متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا گیا، جہاں کئی افراد نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

صبور علی بھی حد سے زیادہ پتلی ہیں، ایمن خان—فائل فوٹو: انسٹاگرام
صبور علی بھی حد سے زیادہ پتلی ہیں، ایمن خان—فائل فوٹو: انسٹاگرام

زیادہ تر افراد نے ایمن خان کے مشوروں کو ’باڈی شیمنگ‘ اور دوسروں کی جسامت پر تنقید اور دوسرے کی جسامت کی تضحیک قرار دیا۔

تاہم ایمن خان کے مشوروں پر تاحال ماورا حسین اور صبور علی نے خود کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی ایمن خان نے خود پر ہونے والی تنقید پر کوئی وضاحت کی ہے۔

تاہم جس پروگرام اور سیگمنٹ میں ایمن خان نے جس انداز میں ماورا حسین اور صبور علی کو وزن بڑھانے کا مشورہ دیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے دونوں اداکاراؤں کو محبت اور مذاق میں وزن بڑھانے کا مشورہ دیا۔

ایمن خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا—اسکرین شاٹ
ایمن خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024