93ویں آسکر ایوارڈز: نومیڈ لینڈ بہترین فلم، کلوئی زاؤ بہترین ہدایت کار قرار

26 اپريل 2021
کلوئی زاؤ ہدایت کاری کا آسکر جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون  بن گئیں
فوٹو: رائٹرز—
کلوئی زاؤ ہدایت کاری کا آسکر جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن گئیں فوٹو: رائٹرز—

فلمی دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ 'آسکر' کا 93واں میلہ سج گیا جس میں نومیڈ لینڈ نے بہترین فلم جبکہ اس کی اداکارہ فرانسس میک ڈورمینڈ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔

خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ابرطانیہ کے اینتھونی ہاپکنز نے غیر متوقع طور پر 'دی فادر' میں ڈیمینشیا کے مرض کا مقابلہ کرنے والے شخص کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ امکان تھا کہ 93ویں آسکر ایوارڈ کا میلہ چیڈوک بوسمین کی آخری فلم بلیک باٹم جیتے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث 'آسکر' ایوارڈز تقریب 2 ماہ تک مؤخر

حیران کن طور پر چین کی کلوئی زاؤ نے سرچ لائٹ پکچرز کی نومیڈلینڈ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

کلوئی زاؤ ہدایت کاری کا آسکر جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون اور اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی دوسری چینی خاتون بن گئیں۔

73 سالہ یون یو جنگ نے میناری میں اپنے کردار پر بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا، وہ آسکر جیتنے والی جنوبی کوریا کی پہلی اداکارہ ہیں۔

—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

خیال رہے کہ کلوئی زاؤ سے 11 برس قبل کیتھرین بیگلو، عراق جنگ پر بنے ڈرامے ' دی ہرٹ لاکر' کی ہدایات پر آسکر جیتنے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔

سیاہ فام مرکزی کردار پر مبنی پکسر کی پہلی فلم 'سول' نے بہترین اینیمیٹڈ فیچر کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: آسکر ایوارڈز کی تقریب ملتوی کیے جانے کا امکان

برطانیہ کے ڈینیئل کلویا نے 1960 کے بلیک پینتھر ایکٹویسٹ فریڈ ہیمپٹن کے کردار پر بیسٹ سپورٹنگ رول کا ایوارڈ حاصل کیا۔

تاہم سماجی دوری کی وجہ سے آسکر کی تقریب میں کچھ تبدیلیاں کی گئی تھیں اور اسے لاس اینجلس میں یونین اسٹیشن کی طرف منعقد کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کے سخت ٹیسٹنگ اور قرنطینہ پروٹوکولز کے بعد، نامزد کیے گئے افراد اور دیگر مہمان کی اکثریت بغیر ماسک کے شریک تھے۔

آسکرز کے فاتحین کا انتخاب اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے 9 ہزار اراکین کے خفیہ بیلٹ میں کیا گیا تھا۔

93ویں آسکر ایوارڈز کے فاتحین کی مکمل فہرست کچھ یوں ہے:

بہترین پکچر: فرانسس میک ڈورمینڈ، نومیڈلینڈ

بہترین اداکار: اینتھونی ہاپکنز، دی فادر

اوریجنل اسکرین پلے: ایمریلڈ فینل، پرومسنگ ینگ وومین

ایڈاپٹڈ اسکرین پلے: فلورین زیلر اور کرسٹوفر ہیمپٹن، دی فادر

بین الاقوامی فلم: این ادر راؤنڈ، ڈنمارک

بہترین معاون اداکار: ڈینیئل کلویا ، جوداس اور بلیک مسیحا

بہترین معاون اداکارہ: یوہ-جنگ یون ، میناری

بہترین ہدایت کار: کلوئی زاؤ ، نومیڈلینڈ

ساؤنڈ: ساؤنڈ آف میٹل

میک اپ اور ہیئر سٹائلنگ: ما رائنیز بلیک باٹم

کاسٹیوم ڈیزائن: این روتھ، ما رائنیز بلیک باٹم

لائیو ایکشن شارٹ فلم: 2 ڈسٹنٹ اسٹرینجرز

اینیمیٹڈ شارٹ فلم: اف اینیتھنگ ہیپنز آئی لو یو

اینیمٹڈ فیچر: سول

ڈاکیومنٹری شارٹ سبجیکٹ: کولیٹ

ڈاکیومنٹری فیچر: مائی آکٹوپس ٹیچر

وژیول ایفیکٹس: ٹینیٹ

پروڈکشن ڈیزائن: مانک

سنیمیٹوگرافی: مانک

فلم ایڈیٹنگ: ساؤنڈ آف میٹل

اوریجنل اسکور: سول ، ٹرینٹ ریزنور ، اٹیکس راس اور جون بٹسٹ

اوریجنل سانگ: جوداس اور بلیک مسیحا کا 'فائٹ فار یو'

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں